اجے دیوگن کی فلم ’’درشیم ۳‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات گاندھی جینتی ۲۰۲۵ء سے ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ فلم گاندھی جینتی ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی۔ فلم کی ہدایتکاری ابھیشک پاٹھک انجام دیں گے جنہوں نے ’’درشیم ۲‘‘ کو ڈائریکٹ کیا تھا۔
EPAPER
Updated: June 21, 2025, 9:04 PM IST | Mumbai
اجے دیوگن کی فلم ’’درشیم ۳‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات گاندھی جینتی ۲۰۲۵ء سے ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ فلم گاندھی جینتی ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی۔ فلم کی ہدایتکاری ابھیشک پاٹھک انجام دیں گے جنہوں نے ’’درشیم ۲‘‘ کو ڈائریکٹ کیا تھا۔
فلم ’’درشیم‘‘ کے مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ اجے دیوگن ’’درشیم ۳‘‘ کی شوٹنگ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو شروع کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ’’فلمسازوں نے گاندھی جینتی کے تعلق سے یہ تاریخ منتخب کی ہے۔‘‘ پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق ’’’’درشیم ۳‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ہوگا اور فلم گاندھی جینتی ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی۔ گاندھی جینتی درشیم فرنچائز کلئے کافی اہمیت رکھتی ہے اور اسی لئے فلمسازوں نے ’’درشیم ۳‘‘ کے سفر کی شروعات ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین ماہ مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں فلم کی شوٹنگ کی جائے گی اور اسٹوڈیو سیٹ اپ بھی کیا جائے گا۔ اجے دیوگن نے فلم کیلئے اپنی تاریخیں منتخب کر لی ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ستارے زمین پر : عامر خان کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا ‘‘کے پہلے دن کے کلیکشن کو پار نہیں کر پائی
متوقع تھریلر فلم ’’درشیم ۳‘‘ کی ہدایتکاری ابھیشک پاٹھک انجام دیں گے جبکہ اسے کمار منگت اور پاٹھک ہی پروڈیوس کریں گے۔ یہ فلم ۲؍ اکتوبر۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔‘‘
’’درشیم ۳‘‘ کی ریلیز اور گاندھی جینتی
ذرائع کے مطابق پوری ٹیم ’’درشیم ۳‘‘ کیلئے اکھٹا ہوگئی ہے۔ فلم گاندھی جینتی ۲۰۲۶ء پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے اور فلمساز فلم کے مکالموں پر کام کر رہے ہیں۔ ’’درشیم ۳‘‘ کیلئے پوری ٹیم اکھٹا ہوگئی ہے جس کے ذریعے وجے سلگاؤنکر کی کہانی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ فلم کی ہدایتکاری ابھیشک پاٹھک انجام دیں گے۔‘‘