عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ یہ فلم ان کی ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہونےوالی فلم ’’تارے زمین پر ‘‘ کا سیکوئل ہے۔
EPAPER
Updated: June 21, 2025, 6:09 PM IST | Mumbai
عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ یہ فلم ان کی ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہونےوالی فلم ’’تارے زمین پر ‘‘ کا سیکوئل ہے۔
عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ یہ فلم ان کی ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہونےوالی فلم ’’تارے زمین پر ‘‘ کا سیکوئل ہے۔
ستارے زمین پر نے باکس آفس پر معمولی شروعات کی۔
ساکنلک کے مطابق، فلم نے ریلیز کے پہلے دن ۵ء۱۱؍کروڑ روپے کاکاروبار کیا۔
ستارے زمین پر نے ہندی بولنے والے خطوں میں۴۳ء۲۱؍فیصد کے ساتھ ریکارڈ شروعات کی، رات کے شوز کے دوران سب سے زیادہ فلمی شائقین نے تھیٹر کا رخ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:جان ابراہیم ۵؍سطروں کا مکالمہ نہیں بول سکتے : وویک اگنی ہوتری
پس منظر
پہلے دن کے مجموعے عامر کی آخری ریلیزفلم’’ لال سنگھ چڈھا ‘‘کے پہلے دن کے مجموعے سے تھوڑاکم ہیں، جس نے ۲۰۲۲ءمیں ۷ء۱۱کروڑ روپے کمائے تھے۔
تاہم، لال سنگھ چڈھا نے مجموعی طور پر صرف۶۰؍ کروڑ روپے کمائے۔ اس کے مقابلے میں، تارے زمین پر نے ۲۰۰۷ءمیں اپنے افتتاحی دن،۳؍کروڑ روپے کمائے تھے۔اگرچہ پہلے دن کے اعداد و شمار غیر معمولی نہیں ہیں، امید کی جاتی ہے کہ فلم ہفتے کے آخر میں مضبوط تشہیر اور مداحوں کے مثبت تاثرات کی وجہ سے رفتار پکڑے گی۔
ستارے زمین پر کو آر ایس پرسنا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں جنیلیا ڈی سوزا بھی ہیں۔ عامر خان اور اپرنا پروہت، بی شرینواس راؤ اور روی بھاگچندبھی اس میں نظر آرہے ہیں۔