Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکشے کمار اور وپل امرت لال شاہ کی سب سے بڑی ایلین ایکشن اسپیکٹیکل فلم ’’سَموک ‘‘

Updated: May 24, 2026, 10:04 PM IST | Mumbai

فلم ’’سَموک ‘‘ (Samuk) کو ہندوستان کی پہلی بڑے پیمانے کی ایلین تھرلر فلموں میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔ سال ۲۰۲۷ءکی سب سے بڑی تھیٹریکل ایونٹ فلموں میں شامل اس پروجیکٹ میں اکشے کمار ایک بار پھر زبردست ایکشن اوتار میں نظر آئیں گے۔

Akshay Kumar And Vipul Shah.Photo:INN
اکشے کمار اور وپل شاہ۔ تصویر:آئی این این

کنیشک ورما (Kanishk Varma) کی ہدایت میں بننے والی اور وپل امرت لال شاہ (Vipul Amrutlal Shah) کے ذریعہ پروڈیوس کی جانے والی  جبکہ آشن اے شاہ (Aashin A Shah) شریک پروڈیوسر ہیں۔فلم  ’’سَموک ‘‘ (Samuk) کو ہندوستان کی پہلی بڑے پیمانے کی ایلین تھرلر فلموں میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔ سال  ۲۰۲۷ءکی سب سے بڑی تھیٹریکل ایونٹ فلموں میں شامل اس پروجیکٹ میں اکشے کمار ایک بار پھر زبردست ایکشن اوتار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں سروائیول ہارر اور ایلین تھرلر کا ایسا امتزاج دیکھنے کو ملے گا جو اب تک ہندوستانی سنیما میں کم ہی دیکھا گیا ہے۔
’’سنک:ان سائیڈ ایج‘‘ اور’’گلوری‘‘ جیسے پروجیکٹس کے لیے پہچانے جانے والے کنیشک ورما پچھلے دو سالوں سے وپل شاہ کے ساتھ مل کر اس فلم کی دنیا تیار کر رہے ہیں۔ میکرز کا مقصد ہندوستانی کمرشیل سنیما کو ایک بالکل نئے جینر میں لے جانا ہے، جہاں گراؤنڈیڈ ایکشن، پریکٹیکل کریچر ایفیکٹس اور ہائی اینڈ ویژول ورلڈ بلڈنگ کا منفرد امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھئے:’’رامائن‘‘ کے حقوق پر بولی کی جنگ، ہندی ڈیل ۴۵۰؍ کروڑ تک پہنچ گئی

پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ نے کہا’’ہم ہمیشہ مختلف جینرز میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور’’ سموک‘‘ ہندوستانی سنیما کے لیے بالکل نیا تجربہ ہے۔ ہمارا مقصد ناظرین کے لیے ورلڈ کلاس ایلین تھرلر بنانا ہے۔‘‘
ہدایتکار کنیشک ورما نے بتایا کہ فلم کی تحریک انہیں ایلیٹ سیکوریٹی فورسیز اور ہالی ووڈ کی کلاسک سائنس فکشن ہارر فلموں سے ملی۔ انہوں نے کہا’’سموک‘‘ میرے ایس پی جی ورلڈ اور’ایلین‘ اور’’پریڈیٹر‘‘ جیسی سروائیول تھرلرز کے لیے محبت سے پیدا ہوئی ہے۔ اکشے سر کے ساتھ ان سب چیزوں کو ایک ساتھ لانا بہت خاص تجربہ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ میں ہمیشہ چاہتا تھا کہ فلم کا ایلین سیٹ پر حقیقی محسوس ہو۔ یہی ٹیکٹائل ہارر فلموں کو یادگار بناتا ہے۔فلم کے ساتھ ہالی ووڈ کی بڑی ٹیکنیکل ٹیم بھی جڑی ہے۔ مشہور کریچر ایف ایکس ڈیزائنر ایلک گِلس (Alec Gillis) فلم کے ایلین کریچر کو ڈیزائن اور تیار کریں گے۔ ایلک گِلس’ایلین‘  پریڈیٹر،ایلین: رومولس ،اسٹارشپ ٹروپرز،اسمائل،اِٹ اور’ٹریمورز‘ جیسی فلموں پر اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ تقریباً پانچ دہائیوں سے ہالی ووڈ میں کام کرنے والے گِلس نے لیجنڈری فلم میکر اسٹین ونسٹن (Stan Winston) کے ساتھ ‘ایلینز’ اور اصل ‘پریڈیٹر’ پر بھی کام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:مجھے معلوم تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے، میں بہترین ذہنی حالت میں تھا: شریاس ایّر


فلم کے ایکشن سیکوئنس برطانوی اسٹنٹ کوآرڈینیٹر لوک ٹمبر (Luke Tumber) ڈیزائن کریں گے۔ ان کے کریڈٹ میں’مشن امپاسبل، وینم،اسٹار وارز،نو ٹائم ٹو ڈائے، اور مارول کی ویژن کویسٹ جیسی بڑی فلمیں شامل ہیں۔ سابق رائل میرینز کمانڈو رہ چکے لوک  ۱۰۰؍ سے زیادہ بین الاقوامی پروڈکشنز پر کام کر چکے ہیں اور ’’سموک‘‘ میں بڑے پیمانے کے ہائی آکٹین ایکشن سیکوئنس تیار کریں گے۔
آسکر نامزد کریچر ایفیکٹس ڈیزائنر ایلک گِلس نے اس تعاون کو بہت خاص بتایا۔ انہوں نے کہا’’کنیشک کے ساتھ کام کرنا شاندار رہا کیونکہ انہیں پریکٹیکل کریچر فلم میکنگ سے سچا لگاؤ ہے۔ ہمارا مقصد ایسا ایلین پریڈیٹر بنانا ہے جیسا ناظرین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ آج کے سی جی آئی اور اے آئی کے دور میں یہ خوشی کی بات ہے کہ ہدایتکار اور ناظرین اب بھی ہاتھوں سے بنائے گئے حقیقی مونسٹرز کی اہمیت سمجھتے ہیں۔‘‘
 اکشے کمار نے بھی فلم کا حصہ ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہاں، میں نے یہ فلم سائن کی ہے۔ ’’سموک‘‘ کی کہانی اور موضوع مجھے بہت دلچسپ لگے۔ ایلین تھرلر میرے لیے اور ہماری فلموں کے لیے بالکل نیا جینر ہے۔ میں اسے لے کر کافی پُرجوش ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK