Inquilab Logo Happiest Places to Work

مجھے معلوم تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے، میں بہترین ذہنی حالت میں تھا: شریاس ایّر

Updated: May 24, 2026, 6:06 PM IST | Mallanpur

یہ کہنا مشکل ہے کہ شریاس ایّر نے خود کو اس انداز میں ڈھالا ہے یا یہ ان کی شخصیت کا فطری حصہ ہے، لیکن میدان میں وہ ایک نہایت پُرسکون، جذبات پر قابو رکھنے والے کھلاڑی اور کپتان کے طور پر نظر آتے ہیں۔

Shreyas Iyer.Photo:X
شریاس ایّر۔ تصویر:ایکس

 یہ کہنا مشکل ہے کہ شریاس ایّر نے خود کو اس انداز میں ڈھالا ہے یا یہ ان کی شخصیت کا فطری حصہ ہے، لیکن میدان میں وہ ایک نہایت پُرسکون، جذبات پر قابو رکھنے والے کھلاڑی اور کپتان کے طور پر نظر آتے ہیں۔ دباؤ والے ماحول میں یہ ایک بڑی خوبی سمجھی جاتی ہے۔ 
اپنی پہلی آئی پی ایل سنچری بنانے اور پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کی پلے آف ہوپس کو زندہ رکھنے کے بعدایّر نے نہ صرف الفاظ بلکہ اپنے جذبات کا بھی کھل کر اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش  اور پرجوش ہیں۔ پربھسمرن سنگھ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچھی پارٹنرشپ کے لیے دو لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم اس بار ان کے جذبات صرف الفاظ تک محدود نہیں رہے۔ یہ اس وقت واضح طور پر نظر آیا جب انہوں نے دو اوور باقی رہتے ہوئے ایک فاتحانہ چھکا لگایا، جس سے نہ صرف ٹیم کو کامیابی ملی بلکہ ان کی سنچری بھی مکمل ہوگئی۔ 
اس جیت کے بعد پنجاب کی امیدیں ممبئی انڈینز کی راجستھان رائلز کے خلاف کامیابی پر منحصر ہوگئیں، لیکن جیت کا مارجن اتنا بڑا تھا کہ اگر راجستھان ہار جاتی ہے تو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے لیے نیٹ رن ریٹ میں پنجاب کو پیچھے چھوڑنا مشکل ہوگا۔  مسلسل چھ فتوحات کے بعد چھ شکستیں جھیلنے والی پنجاب کے لیے یہ لمحہ بے حد خاص تھا اور ایئر نے بالآخر اپنے جذبات ظاہر ہونے دیے۔ 
میچ کے بعد ایّر نے کہاکہ یہ ایک ناقابلِ یقین احساس ہے۔ جب آپ میچ ختم کرتے ہوئے سنچری بناتے ہیں تو بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ میرا خیال ہے ہر بلے باز اس کا خواب دیکھتا ہے۔ آج ان دنوں میں سے ایک تھا جب میں اندر سے بہت اچھا محسوس کر رہا تھا۔ میں بہترین ذہنی کیفیت میں تھا۔ مجھے معلوم تھا کہ مجھے کیا چاہیے۔ مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ پچ کیسی کھیل رہی ہے۔ میچ کی صورتحال کو سمجھنے سے مجھے رنز بنانے میں مدد ملی۔ پربھ کے ساتھ شراکت داری بھی بہت اہم تھی۔ وہی میچ میں رفتار پیدا کرتی ہے، اور وہاں سے جیتنا میرے لیے بے حد پرجوش لمحہ تھا۔

یہ بھی پڑھئے:تھلاپتی وجے: ایک فلمی فنکار جو خوابوں کو تعبیر عطا کرنے کا ہنر جانتا ہے


 ۲۰۲۴ءمیں فاتح کپتان اور گزشتہ سال رنر اپ رہنے والے ایّر نے پنجاب کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز بھی ایک کامیاب رن چیز سے کیا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے اپنے ساتھی بلے باز سے کہا تھا کہ سنچری کی فکر نہ کرو اور میچ جلد ختم کرو۔ اگر یہ پنجاب کا اس سیزن آخری میچ بھی ثابت ہوتا ہے، تب بھی ایّر نے گزشتہ دو برسوں میں خود کو ایک مختلف سطح پر پہنچا دیا ہے اور ان کے مداحوں کی فہرست مسلسل طویل ہوتی جا رہی ہے۔ 
ان ابتدائی مداحوں میں ایک نام ہمیشہ رکی پونٹنگ کا رہا ہے، جو دہلی کیپیٹلز میں ایئر کے ابتدائی کپتانی دور میں ان کے کوچ تھے۔ پنجاب کی جانب سے ایئر پر خرچ کیے گئے۷۵ء۲۶؍کروڑ روپے کا ذکر کرتے ہوئے پونٹنگ نے کہاکہ ایک خاص وجہ تھی جس کی بنا پر میں نے نیلامی میں ان پر اتنی بڑی رقم خرچ کی۔ وہ ایک شاندار انسان ہیں۔ اب وہ نہایت پختہ کھلاڑی اور کپتان بن چکے ہیں۔ میدان میں اکثر اپنے جذبات قابو میں رکھتے ہیں، لیکن کھلاڑیوں کے درمیان انہیں جو احترام حاصل ہے، وہ شاید ہی کسی اور کو حاصل ہو۔ جب وہ ٹیم کے سامنے کھڑے ہو کر بات کرتے ہیں تو کوئی بھی کھلاڑی ان سے نظریں نہیں ہٹاتا۔ 

یہ بھی پڑھئے:جاپان: نصف سے زائد معمر خواتین کا تعلقات کیلئے انسانوں کی بجائےاے آئی سے مشورہ


پونٹنگ نے مزید کہاکہ مجھے ان کے ساتھ کام کر کے بے حد خوشی ملتی ہے۔ اس سیزن انہوں نے جو کارکردگی دکھائی ہے، اس سے میں بہت خوش ہوں۔ ہندوستانی ون ڈے ٹیم میں ان کی واپسی شاندار رہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہندوستانی ٹی۲۰؍ ٹیم میں بھی ان کا مستقبل بہت روشن ہے۔اس آخری لیگ میچ سے پہلے زیادہ بات چیت نہیں ہوئی تھی۔ ایئر نے ٹیم میٹنگ تک منسوخ کر دی تھی اور کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ کھل کر کھیلیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK