اکشے کمار طویل عرصے بعد کامیڈی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔ اداکار اور پریادرشن کی جوڑی ۱۹؍ اپریل کو پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ فینز اور باکس آفس دونوں کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
EPAPER
Updated: April 16, 2026, 10:59 AM IST | Mumbai
اکشے کمار طویل عرصے بعد کامیڈی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔ اداکار اور پریادرشن کی جوڑی ۱۹؍ اپریل کو پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ فینز اور باکس آفس دونوں کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
اکشے کمار طویل عرصے بعد کامیڈی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔ اداکار اور پریادرشن کی جوڑی ۱۹؍ اپریل کو پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ فینز اور باکس آفس دونوں کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ اس جوڑی کی کامیاب فلموں کا اپنا ایک مضبوط ریکارڈ ہے، اسی لیے توقعات بھی زیادہ ہیں۔
اکشے کمار نے اپنے کیریئر کی شروعات ایکشن فلموں سے کی، لیکن بعد میں کامیڈی فلموں کی طرف رخ کیا۔ شروعات کے دور میں انہوں نے خود کو ’’کھلاڑی کمار‘‘ کے طور پر قائم کیا۔ انہوں نے’کھلاڑی‘،’میں کھلاڑی تو اناڑی‘،’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ اور’سب سے بڑا کھلاڑی‘ نامی جیسی فلمیں کیں۔ ان فلموں نے انہیں ہندی سنیما میں ایک مضبوط اداکار کے طور پر پہچان دی۔ خاص بات یہ رہی کہ وہ پیشہ ورانہ کراٹے اور مارشل آرٹس ٹرینر ہیں اور انہوں نے فلموں میں خطرناک ایکشن سین بغیر کسی مدد کے خود کیے۔ فلمیں ہٹ رہیں اور ان کا کلیکشن بھی شاندار رہا۔ یہی وجہ تھی کہ ۹۰ء کی دہائی میں لگاتار ہٹ فلمیں دینے کے بعد انہیں ’’کھلاڑی کمار‘‘ کا خطاب ملا۔
یہ بھی پڑھئے:جنید خان کی ’’ایک دن‘‘ کی ایڈوانس بکنگ ۳۹؍ دن پہلے شروع
اگرچہ ایکشن فلمیں مسلسل کامیاب رہیں، لیکن وہ سنجیدہ کرداروں میں ٹائپ کاسٹ ہونے لگے اور انہیں ویسی ہی فلمیں آفر ہونے لگیں۔ خود اداکار نے کہا تھا کہ وہ ایک ہمہ جہت اداکار کے طور پر خود کو ثابت کرنا چاہتے تھے، مگر انہیں ایکشن کے علاوہ کچھ خاص نہیں مل رہا تھا۔ ۲۰۰۰ء میں انہیں پریادرشن کی فلم’ہیرا پھیری‘ آفر ہوئی۔ اس فلم میں انہیں شیام کا کردار ملا، حالانکہ وہ راجو کا کردار کرنا چاہتے تھے۔ اداکار کھل کر اسکرین پر آنا چاہتے تھے، اسی لیے انہوں نے اپنی پہلی ہی کامیڈی فلم میں اپنی شاندار کامیڈک ٹائمنگ، باڈی لینگویج اور مکالموں سے ناظرین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:امریکی وزیر دفاع کے خلاف مواخذہ کی تحریک ، ہیگ سیتھ کی مشکل میں اضافہ
’ہیرا پھیری‘ کی کامیابی کے بعد وہ ’پھر ہیرا پھیری’، ’ویلکم‘،’مجھ سے شادی کروگی‘،’گرم مصالحہ‘،’’بھول بھلیاں‘،’بھاگم بھاگ‘، ’سنگھ از کنگ‘ اور ’ہے بیبی‘ نامی جیسی فلموں میں نظر آئے۔ ان تمام فلموں نے انہیں کامیڈی کنگ کے طور پر مضبوطی سے قائم کیا۔ اب طویل وقفے کے بعد وہ دوبارہ کامیڈی میں قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں۔
یہ فلم ان کے کیریئر کو دوبارہ پٹری پر لا سکتی ہے، کیونکہ ۲۰۲۳ء کے بعد سے ان کی فلمیں یا تو ناکام رہی ہیں یا اوسط۔ ان کی ’کیسری چیپٹر ۲‘،’مشن رانی گنج‘، ’سیلفی‘،’ بڑے میاں چھوٹے میاں‘اور’ اسکائی فورس‘ جیسی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہی ہیں۔