• Sun, 21 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میرا کریئر اِن کی وجہ سے ہے: اسٹنٹ مین کو اکشے کمار کا خراج تحسین

Updated: September 20, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai

’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے سیزن ۳؍ کے آخری ایپی سوڈ میں اکشے کمار تمام اسٹنٹ مین کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

Akshay Kumar. Photo: INN
اکشے کمار۔ تصویر: آئی این این

اکشے کمار فی الوقت حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے سیزن ۳؍ کے آخری ایپ سوڈ میں اکشے کمار مہمان ہوں گے۔ سوشل میڈیا شوز پر شیئر کئے گئے ایک پرومو میں اکشے نے شو میں موجود تمام اسٹنٹ مین کو بلایا اور ان کے ساتھ بات چیت کی۔ پرومو میں، اداکار نے شیئر کیا کہ ’’میں اپنے آپ کو پہلے اسٹنٹ مین اور پھر ایکٹر سمجھتا ہوں۔ میں ان کی وجہ سے اسٹنٹ کرتا ہوں، اور وہ مجھے ایک چھوٹی سی خراش بھی نہیں لگنے دیتے۔ میرے نزدیک وہی حقیقی ہیرو ہیں؛ ان کی وجہ سے میرا کریئر ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ہماچل پردیش: کنگنا رناوت کی سیلاب متاثرین سے اپنے ہی ریستوران کے مسائل بیان کرنے پر شدید تنقید

اکشے کمار کا اسٹنٹ مین کے ساتھ بہت گہرا رشتہ ہے، اور وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ وہ خود کو پہلے اسٹنٹ مین اور پھر اداکار سمجھتے ہیں۔ حال ہی میں، اکشے کمار نے پا رنجیت اور آریہ کی آنے والی تمل فلم کے سیٹ پر اسٹنٹ مین ایس ایم راجو کی المناک موت کی افسوسناک خبر کے بعد ۶۵۰؍ اسٹنٹ مین کا انشورنس کروایا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے فلسطین نواز فلم ’’البحر‘‘ کو اوفیر ایوارڈ دینے پر فنڈنگ روک دی

پیشہ ورانہ محاذ پر، اکشے کمار کی اس وقت ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ سنیما گھروں میں ہے جس میں ارشد وارثی بھی ہیں۔ اداکار نے پریہ درشن کی نئی اعلان کردہ فلم ’’حیوان‘‘ میں سیف علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے بعد ان کی ’’بھوت بنگلہ‘‘ اور ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK