Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سفر کے درمیان کئی اچھے کردار کی پیشکش ٹھکرانی پڑی: علی فضل

Updated: July 12, 2025, 10:05 PM IST | Mumbai

حالیہ انٹرویو میں علی فضل نے کہا کہ وہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سفر کے درمیان کئی اچھے کردار نہیں نبھا سکے۔ فی الحال علی فضل ہندی سنیما پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ انہوں نے ’’ڈیتھ آن دی نائل‘‘ اور ’’وکٹوریہ اینڈ عبدل‘‘ جیسی ہالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Ali Fazal. Photo: INN
علی فضل۔ تصویر: آئی این این

علی فضل نے متعدد قومی اور بین الاقوامی فلموں میں ادکاری کی ہے جن میں ’’وکٹوریہ اینڈ عبدل‘‘، ‘‘ ڈیتھ آن دی نائل‘‘اور ’’قندھار‘‘ قابل ذکر ہیں۔ حال ہی میں ہندوستانی ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں علی فضل نے تسلیم کیا کہ دونوں انڈسٹریز میں توازن برقرار رکھنا آسان نہیں ہے جس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔‘‘ علی فضل نے کہا کہ ’’ یہ بہت مشکل ہے۔‘‘ انہوں نے دونوں انڈسٹریز میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ میں نے بہت کچھ کھویا ہے۔ دو تین فلمیں ایسی ہیں جو مَیں کرنا چاہتا تھا اور انہیں نہ کرپانے کا افسوس اب تک ہے۔ میرے ساتھیوں نے وہ فلمیں کیں اور انہوں نے کردار کے ساتھ انصاف کیا۔ تاہم، یہاں ان کا ذکر درست نہیں ہوگا۔ لیکن سب کچھ احسن طریقے سے ہوا جس کیلئے مَیں خوش ہوں۔‘‘ علی فضل نے مزید کہا کہ ’’لوگوں کو مجھ سے شکایت ہے کہ تم فلموں میں کم کم نظر آتے ہو لیکن ایسی صورتحال میں دونوں انڈسٹریز میں توازن برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ فی الوقت مَیں ہندی سنیما پر زیادہ توجہ دے رہا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’آپ جیسا کوئی‘‘ میرے کریئر کی آخری رومینٹک فلم ہوسکتی ہے: آر مادھون

اپنے ہالی ووڈ پروجیکٹس کے میڈیا میں زیادہ نہ کور ہونے کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ’’ ایسا نہیں ہے کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ مجھے فرق پڑتا ہے کیونکہ ہم اپنے آپ کو دنیا کے سامنے پیش کررہے ہوتے ہیں۔‘‘ علی فضل کی ’’میٹرو اِن دنوں‘‘ سنیما گھروں میں ہے۔ وہ راجکمار سنتوشی کی آنے والی فلم ’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ کا بھی حصہ ہیں جس میں سنی دیول، پریتی زنٹا، شلپا شیٹی اور شبانہ اعظمی کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK