Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’آپ جیسا کوئی‘‘ میرے کریئر کی آخری رومینٹک فلم ہوسکتی ہے: آر مادھون

Updated: July 12, 2025, 7:53 PM IST | Mumbai

مشہور اداکار آر مادھون نے نیٹ فلکس کی فلم ’’آپ جیسا کوئی‘‘ کا انتخاب کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کریئر کی آخری رومینٹک فلم ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ’’آپ جیسا کوئی‘‘ ۱۱؍جولائی ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔

R. Madhavan has played various roles in his film career. Photo: INN
آر مادھون نے اپنے فلمی کریئر میں مختلف کردار ادا کئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

آر مادھون اور فاطمہ ثناء شیخ کی اداکاری سے سجی فلم ’’آپ جیسا کوئی‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوچکی ہے۔ اس رومینٹک ڈراما فلم کو مداحوں کی جانب سے محبت اور تعریف موصول ہورہی ہیں۔ حال ہی میں ہونے والے ایک انٹرویو میں آر مادھون نے فلم ’’آپ جیسا کوئی‘‘ کی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’ان کی خواہش تھی کہ وہ ’’عمر سے مطابقت نہ رکھنے والے رومینس‘‘ کو ایکسپلور کریں۔‘‘ انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ یہ ان کی آخری رومینٹک فلم ہوسکتی ہے جس کے بعد وہ اس طرح کے کرداروں سے دور رہیں گے۔‘‘ ’’جسٹ ٹو فلمی‘‘ کے ساتھ ہونے والے انٹرویو میں آر مادھون سے فلم ’’آپ جیسا کوئی‘‘ کی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے کی وجہ پوچھی گئی جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’جب میں نے اس فلم پر کام کرنے کی شروعات کی تو مجھے محسوس ہوا کہ میں اپنی عمر کے لحاظ سے اس کردار کو بہتر طریقے سے ادا کر سکوں گا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ رومینس کرنے کیلئے میرا آخری موقع ہو۔ اسی لئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: رونی اسکریو والا ۵ء۱؍ بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ بالی ووڈ کے امیر ترین شخص

آر مادھون کا شمار بالی ووڈ کے پرکشش ہیروز میں ہوتا ہے۔ ۲۰۰۱ء کی فلم ’’رہنا ہے تیرے دل میں‘‘ میں ان کے کردار کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔ اس فلم کو کلاسیک کا درجہ دیا گیا تھا۔ بعد ازیں آر مادھون کا میڈی کا کردار بالی ووڈ کے رومینس کے جینر میں مشہور ہوگیا تھا۔ اتنے برسوں میں آر مادھون نے مختلف کردار نبھائے ہیں۔ انہوں نے تمل ایکشن تھریلر فلم ’’وکرم ویدھا‘‘ اور سوانحی فلم ’’راک اسٹوری: دی نمبی افیکٹ‘‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔ ۲۰۲۴ء کی سپرنیچرل تھریلر فلم ’’شیطان‘‘ میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’تھاما‘‘ میں کام کرنا میرے لئے چیلنج سے بھرپور تھا: رشمیکا مندانا

’’آپ جیسا کوئی‘‘
نیٹ فلکس کی فلم ’’آپ جیسا کوئی‘‘ ایک ۴۲؍ سالہ شخص کی زندگی پر مبنی ہے جس میں فاطمہ ثناء شیخ نے مدھو بوس کا کردار ادا کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK