• Sun, 19 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرن جوہر کی نئی فلم میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں، رنبیر یا وکی ہیرو ہوں گے

Updated: October 07, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai

کرن جوہر ایک بار پھر بڑے پردے پر رومانس کے جادو کو زندہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد، ہدایتکار اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں ان کی پسندیدہ اداکارہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کے مرد اداکاروں کے طور پر رنبیر کپور اور وکی کوشل کے نام زیرِ غور ہیں۔

Karan Johar and Alia Bhatt. Picture: INN
کرن جوہر اور عالیہ بھٹ۔ تصویر: آئی این این

ایسا لگتا ہے کہ کرن جوہر ایک بار پھر بڑے پردے پر رومانس کا رنگ بکھیرنے کیلئے تیار ہیں۔ ۲۰۲۳ء کی بلاک بسٹر فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کے بعد کرن جوہر اپنی ہدایتکاری میں بننے والی اگلی فلم پر کام شروع کر چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم کیلئے عالیہ بھٹ کو مرکزی کردار کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ مرد اداکاروں میں رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ناموں پر غور جاری ہے۔

کرن اور عالیہ کی تیسری فلم ایک ساتھ
روزنامہ مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر اور راکی اور رانی کی پریم کہانی کے بعد یہ کرن اور عالیہ کی تیسری مشترکہ فلم ہوگی، جس کا عنوان تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ اگرچہ کرن جوہر نے باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن عالیہ کی کاسٹنگ کی خبر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایشین اکیڈمی کریٹیو ایوارڈز: فلم اسٹولن کو ۲؍ نامزدگیاں ملیں

تینوں اداکاروں کا مضبوط فلمی تعلق
دلچسپ بات یہ ہے کہ عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل تینوں کا ایک خاص سنیما کنکشن ہے۔ عالیہ اور رنبیر نے ایان مکھرجی کی فلم ’’برہماستر‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ یہی فلم ان کی حقیقی زندگی کی محبت کی شروعات کا سبب بنی۔ دونوں اب شادی شدہ ہیں اور ان کی بیٹی کا نام راہا ہے۔ دوسری جانب، رنبیر اور وکی کوشل نے ’’سنجو‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جبکہ عالیہ اور وکی کی جوڑی کو ’’راضی‘‘ میں بے حد پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:سوہا علی خان خاندانی پس منظرہی سے نہیں صلاحیتوں سے پہچانی جاتی ہیں

سنجے لیلا بھنسالی کی ’’لو اینڈ وار‘‘ میں تینوں ایک ساتھ
یہ تینوں اداکار اس وقت سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بھنسالی فلم کے آخری شیڈول کیلئے ٹیم کو اٹلی لے جا رہے ہیں، جہاں فلم کے اہم اور رومانوی مناظر شوٹ کئے جائیں گے۔ پنک ولا کے مطابق ٹیم اب تک ممبئی میں ۱۲۰؍ دن سے زیادہ کی شوٹنگ مکمل کر چکی ہے۔ ایک قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ ’’سنجے لیلا بھنسالی ’’لو اینڈ وار‘‘ کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر جا رہے ہیں۔ وہ فلم کے کلائمکس سین کو اٹلی کے شہر سسلی میں شوٹ کریں گے، جسے ایک بڑے شیڈول کے طور پر پلان کیا گیا ہے۔‘‘ اطلاعات کے مطابق اٹلی کا شیڈول تقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گا، جہاں ملک کے دلکش مناظر میں فلم بندی کی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم بھنسالی کے کریئر کی شاندار فلموں میں سے ایک ثابت ہوگی۔

ریلیز کی تاریخ
عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل کی یہ رومانوی و جنگی داستان مارچ ۲۰۲۶ء میں سنیما گھروں کی زینت بننے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK