Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا روی تیجا سلمان کے راستے کا کانٹا بن رہے ہیں؟

Updated: August 10, 2025, 5:45 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم میں مصروف ہیں۔ اپوروا لاکھیا کی فلم `بیٹل آف گلوان کا ممبئی شیڈول پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب شوٹنگ براہ راست لداخ میں شروع ہوگی۔ ادھرجنوبی ہندکے اداکار روی تیجا ان کے راستے کا کانٹا بن رہے ہیں ؟

Salman Khan.Photo:PTI
سلمان خان۔ تصویر پی ٹی آئی

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان اس وقت خبروں میں ہیں حالانکہ `سکندر کے  ناکام ہونے کے بعد سے ان کی پوری توجہ `بیٹل آف گلوان پر مرکوزہے جو اپوروا لاکھیا کی وار ڈرامہ فلم ہے۔ اس سے قبل فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہی شروع کی جانی تھی لیکن نئی اپ ڈیٹ کے مطابق اب فلم  کا نیا شیڈول براہ راست لداخ میں شروع کیا جائے گا۔تاہم اب جنوبی ہند  کا ایک اداکار ان کے راستے کا کانٹا بن رہا ہے۔ کیا وہ بڑی فلم چھین لے گا؟

یہ بھی پڑھیئے:جان ابراہم نے ’’تہران‘‘ کے سنیما گھروں میں ریلیز نہ ہونے کی وجہ بیان کی

حال ہی میں۱۲۳؍ تیلگو پر ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ تیلگو فلم میکر ہریش شنکر نے پون کلیان کی فلم `استاد بھگت سنگھ کی شوٹنگ تقریباً مکمل کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ دل راجو کے ساتھ اگلی فلم کے لیے بڑا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان مرکزی کردار میں ہو سکتے ہیں۔ پھر مسئلہ کیا ہے؟
 سلمان سے فلم کون چھینے گا؟
 نئی رپورٹ کے مطابق سلمان خان ہریش شنکر کی اگلی فلم میں مرکزی کردار میں  نظر آئیں گے لیکن ایک اور رپورٹ میں کہا جا رہا ہے کہ ماس مہاراجہ روی تیجا اس فہرست میں سب سے آگے ہیں۔ دراصل ہریش نے آخری بار روی تیجا کے ساتھ فلم مسٹر بچن میں کام کیا تھا۔لیکن یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کاروبار نہیں کر سکی تھی۔ لیکن کہا جا رہا ہے کہ دونوں زبردست ہٹ کے لیے  ایک ساتھ آ رہے ہیں۔ لیکن فی الحال سرکاری اعلان کا انتظار ہے۔ دوسری طرف، روی تیجا کی ماس جتھارا ۲۷؍اگست۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی ہے۔
 فی الحال فلم کا ٹیزر جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔ جس میں سری لیلا ان کے مقابل ہیں۔  دراصل یہ معلوم نہیں ہے کہ سلمان خان ہریش شنکر کے ساتھ کب فلم بنائیں گے  تاہم فلم کے بارے میں فی الحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK