امریکی مسلم شہری حقوق کے گروپ(کیر) نے گورنر گریگ ایبٹ پر مسلم مخالف جذبات بھڑکانے کا الزام لگایا ہے اور انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کی تازہ ترین قرارداد پالیسی بنتی ہے تو وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جو ئی کریں گے۔
EPAPER
Updated: November 19, 2025, 6:01 PM IST | Washington
امریکی مسلم شہری حقوق کے گروپ(کیر) نے گورنر گریگ ایبٹ پر مسلم مخالف جذبات بھڑکانے کا الزام لگایا ہے اور انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کی تازہ ترین قرارداد پالیسی بنتی ہے تو وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جو ئی کریں گے۔
امریکی مسلم شہری حقوق کے گروپ(کیر) نےٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ پر مسلم مخالف جذبات بھڑکانے کا الزام لگایا ہے، مزید یہ کہ گریگ پر ایسی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا الزام لگایا ہے جو ٹیکساس کے عوام کے بجائے اسرائیل کے مفادات کی حفاظت کرتی ہیں۔
کیر، جو امریکہ کی سب سے بڑی مسلم سول لبرٹیز تنظیم ہے، نے ایک بیان میں کہا کہ گریگ ایبٹ ایک ’’اسرائیل فرسٹ‘‘ سیاستدان ہیں جنہوں نے اسرائیلی حکومت پر تنقید کرنے والے امریکی مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے مہینوں مسلم مخالف جذبات پھیلایا ہے۔لیکن ان کا بدنام کن اعلان نہ تو حقیقت پر مبنی ہے اور نہ ہی قانون پر۔واضح رہے کہ یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب ایبٹ نے کیر کو اخوان المسلمین کے مماثل قرار دے کر اسے بین الاقوامی مجرمانہ تنظیم قرار دیا تھا۔ کیر نےایک بیان میں کہا کہ ’’مسٹر ایبٹ کے نظریے کے برعکس ، جنہوں نے اپنےانتخابی چندہ دہندگان کو خوش کرنے کے لیے غزہ میں نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے ٹیکساس کے طلباء کے خلاف تشدد کو ہوا دی ، ہماری سول رائٹس تنظیم ایک آزاد آواز ہے جو امریکی عوام کے سامنے جوابدہ ہے، امریکی عوام کی حمایت پر انحصار کرتی ہے، اور ناانصافی پر مبنی تمام قسم کے تشدد بشمول نفرت انگیز جرائم، نسلی تطہیر،نسل کشی اور دہشت گردی کی مخالف ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: مشی گن میں قرآن جلانے کی کوشش، اسلام مخالف مظاہرین اور مسلمانوں میں تصادم
کیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاست میں فلسطین حامی تقریر اور سرگرمیوں کو دبانے کے آئین مخالف اقدامات پر ایبٹ کے خلاف تین بار ’’کامیابی‘‘کے ساتھ مقدمہ دائر کیا ہے۔ تنظیم نے اشارہ دیا کہ اگر گورنر اپنی تازہ ترین تنقید کو ریاستی پالیسی میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کیرایک بار پھر چیلنج کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ہم نیویارک شہر کی بہتری کے خواہش مند ہیں‘‘: ٹرمپ کا ممدانی سے ملاقات کا اشارہ
دریں اثناء ٹی آر ٹی ورلڈ کو جاری ایک بیان میں، کیر نے کہا کہ وہ اپناسماجی کام جاری رکھے گی اور ایسا کرنے کے اپنے حقوق کا تحفظ کرے گی۔اور گورنر گریگ ایبٹ کے بدنام کن اور قانون مخالف اعلان کے جواب میں اس کام کو کرنے کے اپنے حق کا زور و شور سے تحفظ کرے گی، جس میں تنظیم کو بدنام کیا گیا ہے۔بعد ازاں کیر نے ایبٹ کو ایک خط بھی بھیجا ہے جس میں اس کے دعووں کی تردید کی گئی ہے اور مسلم سول رائٹس تنظیم کے تین دہائیوں کے ریکارڈ کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے، جس میں شہری حقوق کے تحفظ اور دہشت گردی سمیت تمام قسم کے ناجائز تشدد کی مذمت دونوں شامل ہیں۔ خط میں متعدد عدالتی فیصلوں اور آزاد رپورٹس کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جو کیر کو بدنام کرنے یا کسی غیر ملکی ادارےسے منسلک کرنے کی کوششوں کی تردید کرتی ہیں۔