سات مرتبہ گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار، نغمہ نگار جان مائر پہلی بار ہندوستان میں پرفارم کریں گے، جس کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 30, 2025, 9:07 PM IST | Washington
سات مرتبہ گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار، نغمہ نگار جان مائر پہلی بار ہندوستان میں پرفارم کریں گے، جس کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
امریکی گلوکار، نغمہ نگار اور گٹارسٹ جان مائر پہلی بار ہندوستان میں پرفارم کرنے والے ہیں۔ گلوکار اگلے سال ۲۲؍جنوری میں ہندوستان کا دورہ کریں گے اور پرفارم کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں پرفارم کرنا ہمیشہ ان کا خواب رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:ہالی ووڈ کی ہر دوسری فلم کی شوٹنگ امریکہ سے باہر ہوتی ہے :کبیر خان
جنوری۲۰۲۶ء میں ہندوستان کا دورہ کریں گے
بک مائی شو ہینڈل سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ امریکی گلوکار جان مائر جنوری۲۰۲۶ء میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ گلوکار۲۲؍ جنوری کو ممبئی کے مشہور مہالکشمی ریس کورس میں پرفارم کریں گے۔
بکنگ کے لیے ٹکٹ کب دستیاب ہوں گے
شائقین ۱۴؍ اکتوبر۲۰۲۵ء کو ہونے والے اس پروگرام کے لیے عام ٹکٹ خرید سکیں گے۔ موسیقی کے شائقین اس ٹکٹ کے ذریعے شو کو براہ راست دیکھ سکیں گے۔
جان مائر نے کیا کہا؟
جان مائر نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان طویل عرصے سے پرفارم کرنے کے لیے میری خاص جگہوں کی فہرست میں شامل ہے، نہ صرف اس کی ثقافت کی متحرکی بلکہ جس طرح سے موسیقی کو اس کے لوگوں کی روزمرہ کی زندگیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ آخر کار، ممبئی میں پرفارم کرنا میرے لیے بہت خوشی اور پرجوش ہے۔
جان مائر کے کریئر پر ایک نظر
۴۷؍ سالہ گلوکار جان مائر اپنی روح پرور آواز اور گٹار بجانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ بلیوز، راک، فوک اور پاپ میوزک کے شاندار امتزاج کے لیے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ گلوکار نے گریویٹی ، یور باڈی ایک ونڈر لینڈ ،ڈیٹرز، سلو ڈانسنگ ان اے برننگ روم، نیو لائٹ اورویٹنگ آن دی ورلڈ ٹو چینج جیسے ہٹ گانوں سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ بہت سے ہندوستانی سامعین گلوکار کے البمز جیسے روم فار اسکوائرس اور کونٹی نم کو پسند کرتے ہیں۔