Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر ’’شعلے‘‘ کے ٹکٹ کی تصویر شیئر کی، کہا قیمت ۲۰؍ روپے تھی

Updated: July 28, 2025, 6:48 PM IST | Mumbai

امیتابھ بچن نے اپنی فلم ’’شعلے‘‘ کے ٹکٹ کی تصویر شیئر کی جس کی قیمت ۱۹۷۵ء میں صرف ۲۰؍ روپے تھی۔ انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ آج کے زمانے میں ایک پانی کی بوتل کی قیمت ۲۰؍ روپے ہے۔

Image shared by Amitabh Bachchan. Photo: INN
امیتابھ بچن کے ذریعے شیئر کی گئی تصویر۔ تصویر: آئی این این

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر ۱۹۷۵ء کی بلاک بسٹر فلم ’’شعلے‘‘ کا ٹکٹ شیئرکیا ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر ممبئی مینشن کے باہر اپنے مداحوں کےساتھ ویکلی میٹ اینڈ گریٹ کی تصاویر کے ساتھ ’’شعلے‘‘ کی ٹکٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بلاگ میں لکھا ہے کہ ’’شعلے کی ٹکٹ جو میں نے سنبھال کر رکھی تھی۔ اس زمانے میں فلم کے ٹکٹ کی قیمت صرف ۲۰؍ روپے تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سنجے کپور کی۳۰؍ ہزار کروڑ کی جائیداد پر تنازع، کرشمہ کپور کا نام بھی خبروں میں

امیتابھ بچن کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ آج کل سنیماگھروں میں پانی کی بوتلوں کی قیمتیں اتنی ہوتی ہیں۔ انہوں نے اپنے بلاگ میں مزید لکھا ہے کہ ’’ مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ آج کل سنیما گھروں میں پانی کی بوتلوں کی قیمت اتنی ہوتی ہے۔ کیا یہ حقیقت ہے؟‘‘یاد رہے کہ شعلے ۱۹۷۵ء کی ایکشن ایڈوینچر فلم ہے جس کی ہدایتکاری رمیش سپی نے انجام دی ہے۔ اس فلم کی کہانی دو مجرمین ویرو اور جے کے اطراف گھومتی ہے جنہیں ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر کے ذریعے ایک غنڈے گبر سنگھ کو پکڑنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔‘‘’’شعلے‘‘اپنے وقت کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK