• Fri, 19 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانز فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی ۱۴؍ سال بعد نظر آئیں، انٹرنیٹ صارفین مسحور

Updated: May 17, 2025, 7:06 PM IST | Washington

انجلینا جولی نے ۱۴؍ سال بعد کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپیٹ پر واک کی۔ انہوں نے جلد کے رنگ کا گاؤن زیب تن کیا تھا۔ مداحوں نے کانز فلم فیسٹیول کے ان کی لک کو کافی پسند کیا۔ یاد رہے کہ انجلیناجولی کے علاوہ دیگر فلمیں شخصیات نے بھی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔

Angelina Jolie on the red carpet at the Cannes Film Festival. Photo: INN
انجلینا جولی کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپیٹ پر۔ تصویر: آئی این این

۷۸؍ ویں کانز فل فیسٹیول کے تیسرے دن فلمی شخصیات نے مسحور کن جوڑوں میں ریڈ کارپیٹ پر واک کی۔ اس درمیان ہالی ووڈ اسٹارلیٹ انجلینا جولی بھی ان شخصیات میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے اری ایسٹر ایڈنگن کے ورلڈ پریمیر میں خوبصورت گاؤن میں ریڈ کارپیٹ پر واک کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہند پاک کشیدگی: ہندوستان نے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے ترکش ڈرامے اور فلمیں نکال دی

یاد رہے کہ ۱۴؍ برس بعد انجلینا جولی کی کانز فلم فیسٹیول میں واپسی ہوئی ہے۔ انجلینا جولی نے اپنے پسندیدہ ڈیزائنر کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا تھا۔ ان کا یہ گاؤن برونیلو سیوسینیلی نے ڈیزائن کیا تھا جنہوں نے کئی لگژری پوشاک ڈیزائن کی ہیں۔ انہوں نے گلے میں ہیرے کا ہار پہنا ہوا تھا جو ان کے لُک میں چار چاند لگا رہا تھا۔ مداح انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے انجلینا جولی کو دنیا کی سب سے بہترین خاتون قرار دیا۔ انہوں نے جلد کے رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK