• Fri, 06 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیراگوئے کا بڑا ڈیجیٹل بینک دیوالیہ، ملک کی نصف آبادی اپنی رقم تک رسائی سےمحروم

Updated: November 06, 2026, 4:08 PM IST | Agency | Asunción

جنوبی امریکی ملک پیراگوئے میں بڑے ڈیجیٹل بینک ’یوئینو بینک‘ کی مالی مشکلات شدت اختیار کرنے کے بعد مرکزی بینک نے اس کا کنٹرول سنبھال لیا اور اس کے معمول کے کاروبار کو بند کرنے کا عمل شروع کردیا۔

Police officers stationed outside the Ueno Bank head office. Photo: INN
تصویر میں یوئینو بینک کے مرکزی دفتر کے باہرتعینات کئے گئے پولیس اہلکار۔ تصویر: آئی این این

جنوبی امریکی ملک پیراگوئے میں بڑے ڈیجیٹل بینک ’یوئینو بینک‘ کی مالی مشکلات شدت اختیار کرنے کے بعد مرکزی بینک نے اس کا کنٹرول سنبھال لیا اور اس کے معمول کے کاروبار کو بند کرنے کا عمل شروع کردیا۔ بینک دیوالیہ ہوجانے سے تقریباً ۳۰؍ لاکھ صارفین اپنے اکاؤنٹس اور جمع شدہ رقم تک رسائی سے محروم ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ تعداد ملک کی بالغ آبادی کے تقریباً ۶۰؍ فیصد کے برابر ہے، جبکہ پیراگوئے کی مجموعی آبادی تقریباً ۶۵؍ لاکھ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: حوثیوں کا سعودی عرب پر حملے روکنے کیلئے ۵۱؍ ارب ڈالر اور حکومت تسلیم کیے جانے کا مطالبہ

پیراگوئے کے مرکزی بینک نے ۲؍ نومبر۲۰۲۶ءکو متفقہ فیصلے کے ذریعے یوئینو بینک کے خلاف خصوصی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔ مرکزی بینک کے مطابق بینک کا مالی استحکام اور سرمایہ کی قانونی حد سے مطابقت رکھنے والا تناسب مقررہ کم از کم معیار کے نصف سے بھی نیچے گر گیا تھا۔اس صورتحال کے بعد بینک کا انتظام سرکاری حکام کے حوالے کردیا گیا، جبکہ اس کی موبائل ایپ، کارڈز اور دیگر خدمات معطل ہوگئیں۔ صارفین فوری طور پر اپنی رقم نکلوانے یا دوسرے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے سے قاصر ہوگئے۔یوئینونو بینک کے پاس تقریباً ۸۰؍ کروڑ سے ۸۵؍ کروڑ ڈالر کے سرکاری فنڈز بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK