وینس فلم فیسٹیول میں اداکار ڈووین جانسن کی فلم ’’دی اسمیشنگ مشین‘‘ کیلئے ۱۵؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں۔ اس فلم میں ڈووین جانسن نے سابق ایم ایم اے فائٹرمارک کیر کا کردار نبھایا ہے۔
EPAPER
Updated: September 04, 2025, 5:59 PM IST | Mumbai
وینس فلم فیسٹیول میں اداکار ڈووین جانسن کی فلم ’’دی اسمیشنگ مشین‘‘ کیلئے ۱۵؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں۔ اس فلم میں ڈووین جانسن نے سابق ایم ایم اے فائٹرمارک کیر کا کردار نبھایا ہے۔
اپنے چند پرفارمنسس پر آن لائن تنقیدوں کو یاد کرتے ہوئے اور جان سینااور ڈیو باٹیسٹا کے مقابلے میں بدترین ریسلر کہلائے جانے کے بعد ڈووین جانسن اپنے تمام ناقدین اور نفرت کرنے والوں کو غلط ثابت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ڈووین جانسن اپنی اگلی اسپورٹس ڈراما سوانحی فلم ’’دی اسمیشنگ مشین‘‘ میں کلیدی کردار نبھائیں گے۔ بینی سفدی اور سفدی بردرز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ڈووین جانسن ایم ایم اے فائٹر مارک کیر اورایمیلی بنٹ ان کی اہلیہ ڈون اسٹیپلس کا کردار نبھائیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: اداکارہ سادھنا نےسنیما میں فیشن کو ایک نیا انداز عطاکیا تھا
ڈووین جانسن کی ’’دی اسمیشنگ مشین‘‘ کو روٹین ٹومیٹوز سے ۱۰۰؍ فیصد اسکور کے ساتھ آغاز کیا
ڈووین جانسن کی اداکاری سے مزین ’’دی اسمیشنگ مشین‘‘ کا پریمیر وینس فلم فیسٹیول میں کیا گیا ہے جس پر فلم ناقدین اور فلم کو دیکھنے والے پہلے افراد نے مثبت ردعمل کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے فلم میں ڈووین جانسن کے پرفارمنس کو بہترین قرار دیا ہے۔ اس فلم نے روٹین ٹومیٹوز سے ۱۰۰؍ فیصد کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ ایک فلم ناقد نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دی اسمیشنگ مشین‘‘ میں حقیقی مگر خام منظر کشی کی گئی ہے۔ سفدی کی ہدایتکاری نے رنگ (ریسلنگ کے میدان) اور انسانی بیانیےکے درمیان توازن برقرار رکھا ہے۔ جانسن اور بنٹ کی کیمسٹری بھی حقیقی معلوم ہوتی ہے جس میں جذباتی گہرائی آپ کو حیران کر دے گی۔‘‘ دوسرے فلم ناقدنے لکھا ہے کہ ’’ دی اسمیشنگ مشین‘‘خام سوانح عمری ہے جس میں رِنگ کے اندر اور باہر جارحانہ، حقیقی اور جذباتی لڑائی کی منظر کشی کی گئی ہے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: دلجیت دوسانجھ اب نو انٹری۲؍ میں نظر نہیں آئیں گے
وینس فلم فیسٹیول میں ’’دی اسمیشنگ مشین‘‘ کیلئے ۱۵؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں
وینس فلم فیسٹیول میں ڈووین جانسن کے مارک کیر کا کردار بہترین طریقے سے ادا کرنے کیلئے ۱۵؍ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں۔ تاہم، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان فلموں میں سے ایک ہے جن کیلئے اتنی دیر تک کھڑے ہوکر تالیاںبجائی گئیں۔ یاد رہے کہ ’’دی اسمیشنگ مشین‘‘ ۳؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔