Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ’’آسان‘‘ نہیں ہے: اے آر مروگاداس

Updated: August 18, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai

’’سکندر‘‘ کے ہدایتکار اے آر مروگاداس نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں۔ وہ دن کی شوٹنگ کیلئے رات میں ۸؍ بجے سیٹ پر آتے تھے۔

Salman Khan and Murugadoss. Photo: INN
سلمان خان اور مروگاداس۔تصویر: آئی این این

سلمان خان کی آخری ریلیز ’’سکندر‘‘ کا مداحوں کو بڑی بے صبری سے انتظار تھا لیکن یہ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی۔ گزشتہ ماہ فلم کے ہدایت کار اے آر مروگاداس نے اس کی ناکامی کے بارے میں کھل کر کہا تھا کہ وہ ہندی زبان پر گرفت نہ ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرتے ہوئے اپنے آپ کو معذور محسوس کر رہے تھے۔ اب، ایک نئے انٹرویو میں، انہوں نے سلمان خان جیسے سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کہا کہ یہ’’ آسان‘‘ نہیں تھا۔ انہوں نے والائی پیچو وائس کو بتایا کہ ’’اسٹار کے ساتھ شوٹنگ کرنا آسان نہیں ہے۔ دن کے مناظر بھی ہمیں رات کو شوٹ کرنے پڑتے ہیں کیونکہ وہ رات ۸؍ بجے ہی سیٹ پر آتے تھے۔ ہم وہ لوگ ہیں جو صبح سویرے ہی شوٹنگ کے عادی ہیں، لیکن وہاں (بالی ووڈ، سلمان خان) چیزیں اس طرح نہیں چلتی ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: گھریلو باکس آفس: پہلا ہفتہ، ’’وار ۲‘‘کا ۱۷۵؍ کروڑ اور’’قلی‘‘کا ۱۹۵؍ کروڑکا بزنس

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان اگرچہ دن کی شوٹنگ کیلئے سیٹ پر پہنچ جاتے تھے لیکن جب وہ مکمل طور پر تیار ہو کر سیٹ پر پہنچتے تھے، ان کے ساتھی اداکار تھک جاتے تھے۔ اگر ایک سین میں چار بچے ہوتے تو ہمیں ان کے ساتھ صبح ۲؍ بجے شوٹ کرنا پڑتا، پھر ان کا اسکول چھوٹ جاتا۔ اور وہ اس قدر تھک جاتے کہ وہیں سوجاتے تھے۔ ‘‘ واضح رہے کہ ۲۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کے تخمینہ بجٹ پر بنی سلمان خان کی فلم نے ہندوستان میں بمشکل ۱۰۰؍ کروڑ روپے کمائے اور دنیا بھر میں اس نے ۱۸ء۱۷۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ۔ 
سلمان خان کی آنے والی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ ہے جس کے ہدایتکار اپوروا لاکھیا نے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر تک شروع ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK