• Sun, 18 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے آر رحمان تنازعہ: پرینکا چوپڑہ کی بہن میرا نے رحمان کے بیان کا دفاع کیا

Updated: January 18, 2026, 9:06 PM IST | Mumbai

ملک کے معروف موسیقار اے آر رحمان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک متنازع بیان دیا جس کے بعد ان کی مخالفت شروع ہو گئی۔ بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی فنکار ان کے بیان پر اپنی رائے ظاہر کرتے نظر آئے ہیں۔ جاوید اختر اور کنگنا رناؤت کے بعد اب اداکارہ میرا چوپڑا نے بھی اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ تاہم، انہیں شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Meera Chopra.Photo:INN
میرا چوپڑہ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اور جنوبی ہند کی فلموں کے معروف موسیقار اے آر رحمان عموماً کسی بھی قسم کے تنازع سے دور رہنا پسند کرتے ہیں، لیکن فی الحال وہ اپنے حالیہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں ٹرول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کے بارے میں متنازع بیان دیا اور انڈسٹری میں کام کے لحاظ سے امتیاز کی بات کہی۔ اس پر بحث چھڑ گئی ہے اور لوگ ان کے بیان کو غلط قرار دے رہے ہیں۔
 فلم انڈسٹری کے دیگر فنکار جیسے جاوید اختر، کنگنا رناؤت اور شان سمیت کئی ستاروں نے بھی ان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ اب پرینکا چوپڑہ کی کزن میرا چوپڑہ نے اس معاملے پر اپنے خیالات پیش کیے ہیں اور اے آر رحمان کے بیان کی حمایت کی ہے۔ تاہم، ایسا کرنے پر انہیں بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اداکارہ نے کیا کہا اور لوگوں نے اس پر کیسی رائے دی۔

یہ بھی پڑھئے:عامر خان نے بتایا فٹنیس کا راز: غذا اور ۸؍ گھنٹے کی نیند سب سے ضروری

میرا چوپڑہ نے کیا کہا؟
اداکارہ میرا چوپڑہ نے اپنے بیان میں اپنی بہن پرینکا چوپڑہ کا نام شامل کرتے ہوئے اے آر رحمان کو بین الاقوامی سطح پر ہندوستان  کا نام روشن کرنے والا بتایا اور موسیقار کے بیان کا دفاع کیا، لیکن ان کا یہ ردعمل مداحوں کو کچھ پسند نہیں آیا۔ اداکارہ نے لکھا:  صرف دو  ہندوستانیوں نے ہندوستان کو عالمی سطح پر مشہور کیا اور پوری دنیا انہیں پہچانتی ہے۔ اس میں پرینکا چوپڑہ اور اے آر رحمان کا نام شامل ہے۔ انہیں ٹرول کرنا نہ صرف غلط ہے بلکہ توہین آمیز بھی ہے۔ ہمیں لیجنڈز کا احترام کرنا چاہیے۔ یہ وہی کمپوزر ہیں جنہوں نے آئیکونک گانا ’’وندے ماترم‘‘ کمپوز کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن: ترکی کی زینب سونمیز کا تاریخی کارنامہ

میراچوپڑہ کو لوگوں نے کیوں ٹرول کیا؟‘‘
اے آر رحمان کے بیان کی حمایت کرنے کی وجہ سے میرا چوپڑہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک شخص نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: ’’یہ بالکل غلط ہے۔ راج کپور کو روس میں بہت پیار ملا۔ سچن تینڈولکر کو پوری دنیا جانتی ہے۔ امیتابھ بچن کی مقبولیت کئی ممالک میں ہے۔ شاہ رخ خان کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔‘‘ایک اور شخص نے لکھا: ’’گزشتہ دو دہائیوں میں اے آر رحمان نے جو نام بنایا، وہ سب پر پانی پھیر دیا۔‘‘ ایک اور شخص نے کہا: ’’ان کے ٹیلنٹ کی عزت ہے، لیکن ان کے خیالات سوالوں کے دائرے میں ہیں۔ ان کے میوزک کی کوئی بےعزتی نہیں کی جا رہی، صرف ان کے الفاظ کی وجہ سے انہیں ٹرول کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK