Inquilab Logo Happiest Places to Work

ارجن کپور نے کئی طرح کے کردار ادا کر کے خود کو ثابت کیا ہے

Updated: June 27, 2026, 10:04 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور ۴۱؍ برس کے ہو گئے۔ ۲۶؍ جون ۱۹۸۵ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والے ارجن کپور نےفلمی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود اپنی الگ پہچان بنانے کیلئے طویل جدوجہد کی۔

Arjun Kapoor. Photo: INN
ارجن کپور۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور ۴۱؍ برس کے ہوگئے۔ ۲۶؍جون ۱۹۸۵ءکوممبئی میں پیدا ہونےوالے ارجن کپور نےفلمی خاندان سے تعلق رکھنےکے باوجود اپنی الگ پہچان بنانے کیلئے طویل جدوجہدکی۔ گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں انہوں نے رومانٹک ہیرو سےلے کر ایکشن اور منفی کرداروں تک کئی طرح کےکردار نبھا کر اپنی اداکاری کی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔

ارجن کپور مشہور فلم پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی موناشوری کپورکے بیٹے ہیں۔ فلمی ماحول میں پرورش پانےوالے ارجن نے بچپن ہی سے فلموں میں کریئر بنانےکاخواب دیکھا، لیکن اداکاری میں آنے سے پہلے انہوںنےکیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنے کو ترجیح دی۔ ارجن نے اپنے کریئر کی شروعات بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر فلم ’نو انٹری‘سےکی۔ اس کے بعد انہوں نے ’کل ہو نا ہو‘،’سلام عشق‘، ’وانٹڈ‘اوردیگر فلموں کی پروڈکشن کے کام سے وابستہ ہو کر فلم سازی کی باریکیاں سیکھیں۔اداکاری میں آنےسے پہلے انہوں نے اپنی فٹنس پر بھی کافی محنت کی اور وزن کم کر کے خود کو بڑے پردے کے لیے تیار کیا۔

یہ بھی پڑھئے: نندہ اداکاری کے بجائے ’نیتا جی‘ کی معاون لکشمی سہگل کی طرح کیپٹن بننا چاہتی تھیں

۲۰۱۲ءمیںیش راج فلمزکی ’عشق زادے‘سے ارجن کپور نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ پرینیتی چوپڑا کے ساتھ ان کی جوڑی کو ناظرین نے خوب پسند کیا اور پہلی ہی فلم کے لیے انہیں بہترین نوآموز اداکار کےکئی ایوارڈزملے۔ اس کامیابی نے انہیں بالی ووڈ کے ابھرتےہوئے ستاروں کی صف میں لا کھڑا کیا۔ اس کے بعد ارجن نے ’اورنگ زیب‘میں دوہرا کردار نبھا کر اپنی اداکاری کا الگ رنگ دکھایا۔ اگرچہ فلم تجارتی طور پر کامیاب نہیں رہی، لیکن ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔۲۰۱۴ءان کے کریئرکااہم دور ثابت ہوا، جب ’غنڈے‘اور۲؍اسٹیٹس‘جیسی فلموں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔ چیتن بھگت کے ناول پر مبنی ’۲؍اسٹیٹس‘میں ان کی حساس اداکاری ناظرین کو کافی پسندآئی۔اس کےبعدانہوں نے’فائنڈنگ فینی‘، ’تیور‘، ’کی اینڈ کا‘،’ہاف گرل فرینڈ‘،’مبارکاں‘، ’نمستے انگلینڈ‘، ’پانی پت‘، ’سندیپ اور پنکی فرار‘، ’بھوت پولیس‘،’ایک ولن ریٹرنز‘، ’دی لیڈی کلر‘اور ’سنگھم اگین‘جیسی فلموں میں مختلف طرح کے کردار نبھائے۔ حالیہ برسوں میں انہوں نے منفی اور چیلنجنگ کرداروں کو بھی قبول کر کے یہ اشارہ دیا کہ وہ خود کو کسی محدود امیج میں باندھ کر نہیں رکھنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اداکار وہی کامیاب ہوتا ہے جو خود کو مسلسل بہتر بناتا رہتا ہے‘‘

فلموں کے علاوہ ارجن کپور اپنی فٹنس، بے باک انداز اور حاضر جوابی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ ذہنی صحت، موٹاپے سے جدوجہد اور فٹنس جیسے موضوعات پرکھل کر اپنی بات رکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پربھی ان کی اچھی خاصی مقبولیت ہے،  جہاں وہ اپنے سفر، خاندان اور نجی زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ آنے والے وقت میں ارجن کپور کئی نئے فلمی پروجیکٹس میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK