Inquilab Logo Happiest Places to Work

آرین خان کی ویب سیریز "بی او بی" کا پریویو ریلیز

Updated: August 20, 2025, 10:02 PM IST | Mumbai

آرین خان کے کریئر کے آغاز کی پہلی سیریز "بی او بی" کا پریویو ریلیز کر دیا گیا ہے جو ایکشن، مزاح اور موسیقی سے بھرپور ہے- سیریز میں سلمان خان، رنویر سنگھ، بوبی دیول اور کرن جوہر کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے- یاد رہے کہ یہ سیریز ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس ریلیز ہوگی-

A scene from Aryan Khan`s career-first web series "BOB". Photo: X
آرین خان کے کریئر کی پہلی ویب سیریز "بی او بی" کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے کریئر کی پہلی ویب سیریز "بی او بی" کا پریویو ریلیز کر دیا گیا ہے جو سیریز کے غیر معمولی ہونے کا ثبوت پیش کر رہی ہے- فرسٹ لک اور پرومو کے پیش نظر ویب سیریز کا پریویو شاندار، مزاح اور ایکشن سے بھرپور ہے- 

پریویو کی شروعات شاہ رخ خان کی مسحور کن آواز سے ہوتی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ "بالی ووڈ ایک سپنوں کا شہر، پر یہ شہر سب کا نہیں ہوتا، اس سپنوں کی دنیا میں کچھ لوگ ہیرو کے گھر پیدا ہوتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ہیرو پیدا ہوتے ہیں-" بعد ازیں ایک موسیقی کے ساتھ لکشیا کی شاندار انٹری ہوتی ہے جنہوں نے سیریز میں ہیرو (آسمان سنگھ) کا کردار نبھایا ہے- بعد ازیں آسمان سنگھ (لکشیا) کو پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کے درمیان بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں ایک شخض ان سے پوچھ رہا ہے کہ "آسمان آسمان، آسمان اسٹارڈم کیلئے کچھ بھی کروگے" جس پر آسمان سنگھ کہتے ہیں "نہیں-" پھر وہ شخص کہتا ہے "تمہیں ستارہ نہیں بننا-" اس کے جواب میں آسمان اپنے انداز میں کہتے ہیں "ستارے تو بہت ہیں سر پر آسمان ایک ہی ہے-" 

یہ بھی پڑھئے: ’’مدراسی‘‘ میں مرکزی کردار کیلئے شاہ رخ خان پہلی پسند تھے: اے آر مروگاداس

"بی او بی" کے پریویو میں کن اداکاروں کی جھلک دکھائی گئی ہے

"بی او بی" میں سلمان خان، کرن جوہر اور رنویر سنگھ کی جھلک دکھائی گئی ہے جبکہ بوبی دیول نے اپنی فلم "گپت" کے نغمے "دنیا حسیناؤں کا میلا" کے نئے ورژن کے ساتھ شاندار انٹری لی ہے- 
"بی او بی" کا پریویو آرین خان کی ہدایتکاری کے میدان میں شاندار آغاز کا ثبوت ہے- اس سیریز کو ان کی والدہ گوری خان اور ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے- اس ویب سیریز کو ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی- 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK