شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ویب سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ (بی اوبی) کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں کئی ستاروںکو دکھایا گیا ہے۔ یہ ٹریلر فلم کے شاندار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: September 08, 2025, 5:09 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ویب سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ (بی اوبی) کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں کئی ستاروںکو دکھایا گیا ہے۔ یہ ٹریلر فلم کے شاندار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔
آرین خان کی ویب سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ (بی او بی)کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ویب سیریز کا ٹریلر ون ریلیز کیا گیا ہے جس میں مؤثر جملوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ ٹریلر میں بوبی دیول، لکشیا، سحربمبا،کرن جوہر کے علاوہ ایس ایس راجامولی اور عامر خان کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔
Hope you guys have as much fun watching this as we did making it. Trailer out now! #TheBadsOfBollywoodOnNetflix@RedChilliesEnt @NetflixIndia @gaurikhan @iamsrk #AryanKhan @bilals158 #ManavChauhan @bonniejain pic.twitter.com/zohijM7qLf
— Bilal Siddiqi (@BilalS158) September 8, 2025
ٹریلر میں کیا ہے؟
ٹریلر میں آسمان سنگھ (لکشیا) کی اداکار بننے کی جدوجہد کو بیان کیا گیا ہے جنہیں بعد میں انڈر ورلڈ ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا جاتا ہے۔ بعد ازیں ضمانت ملنے اور رہا ہونے کے بعد وہ ایک بہترین اداکار کے طور پر ابھرتے ہیں۔ ویب سیریز میں لکشیا، سحر بمبا، بوبی دیول، راگھو جویال، کرن جوہر اور ارجن کپور کے علاوہ عامر خان اور ایس ایس راجامولی نے بھی اداکاری کی ہے۔ یاد رہے کہ ’’بی او بی‘‘ کی اسکرپٹ آرین خان نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اسے ڈائریکٹ بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں سیریز کے آخر میں شاہ رخ خان کی شاندار انٹری ہے جنہوں نے اس میں بادشاہ کا کردار نبھایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ذاکر خان نے اسٹیج سے بریک لینے کا اعلان کیا، صحت اور ذہنی تناؤ کا حوالہ دیا
’’بیڈز آف بالی ووڈ‘‘
’’بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ ۱۸؍ ستمبر۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔