پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کا ۷۷؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اس موقع پر عاطف نے اپنے ’’مردِ آہن‘‘ کو آخری الوداع کہا۔
EPAPER
Updated: August 13, 2025, 4:29 PM IST | Mumbai
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کا ۷۷؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اس موقع پر عاطف نے اپنے ’’مردِ آہن‘‘ کو آخری الوداع کہا۔
پاکستانی گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کا ہارٹ اٹیک کے سبب ۷۷؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ گلوکار نے اس موقع پر اپنے والد کے ساتھ ایک پرانی تصویر جاری کی اور جذباتی پیغام لکھا۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے والد کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی اور چند ماہ پہلے انہیں ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ مرحوم کی تدفین لاہور میں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جان ابراہم نے ’’تہران‘‘ کے سنیما گھروں میں ریلیز نہ ہونے کی وجہ بیان کی
اگرچہ عاطف اسلم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہندوستان میں اب بھی معطل ہیں۔ تاہم، صارفین نے ان کی اور ان کے والد کی شیئر کی گئی تصویر تلاش کرلی ہے۔ اور اس کا اسکرین شاٹ بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں عاطف اسلم نے لکھا ہے کہ ’’میرے ’’مردِ آہن‘‘ کو آخری سلام۔ آپ سے بہت محبت ہے ابو جی۔‘‘اس موقع پر ہندوستانی صارفین نے بھی اظہار تعزیت کیا۔
خیال رہے کہ عاطف اسلم نے بالی ووڈ کو کئی یادگار اور سپرہٹ نغمے دیئے ہیں جن میں ’’تیرا ہونا لگاہوں (عجب پریم کی گجب کہانی)، جینے لگا ہوں (رمیا وتساویا)، تیرا بن جاؤں گا (کبیر سنگھ)، جینا جینا (بدلا پور)، پہلی نظر میں (ریس)، دل دیا گلاں (ٹائیگر زندہ ہے)، تو جانے نا (عجب پریم کی گجب کہانی)، میں رنگ شربتوں کا (پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو)، وہ لمحے (زہر)، بے انتہا (ریس ۲)، اور او ساتھی (باغی ۲)‘‘ قابل ذکر ہیں۔