Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا: عامر خان کے ہاتھوں انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کا افتتاح

Updated: August 15, 2025, 5:29 PM IST | Melbourne

بالی ووڈ سپر اسٹار نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کا افتتاح کرتے ہوئے روایتی ہندوستانی انداز میں شمع روشن کرنے سے پہلے جوتے اتارے۔

Aamir Khan. Picture: INN
عامر خان۔ تصویر : آئی این این

۱۴؍ اگست کو بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے آسٹریلیا میں انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ ’’یہاں انڈین فلم فیسٹیول کا افتتاح کرنا واقعی اعزاز کی بات ہے۔ یہاں سنیما کا جشن ناقابل بیان ہے۔ یہ ہم سب کو اکٹھا کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مَیں یہاں طویل عرصے سے آنا چاہتا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ اس سال مَیں یہاں آسکا۔‘‘ اداکار نے بین الاقوامی سرزمین پر رسم و رواج کا احترام کرتے ہوئے ہندوستان کے روایتی انداز میں شمع روشن کرنے سے پہلے اپنے جوتے بھی اتارے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور صارفین عامر کی ہندوستانی جڑوں کی تعریف کررہے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

یہ بھی پڑھئے:کیا روی تیجا سلمان کے راستے کا کانٹا بن رہے ہیں؟

عامر نے فیسٹیول کی اوپننگ نائٹ فلم ’’بخشو بوندی‘‘ کو متعارف کرایا۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ ’’میں اس فلم کی ٹیم اور فیسٹیول میں موجود دیگر تمام فلموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میلبورن کے شائقین ان فلموں اور سنیما سے لطف اندوز ہوں گے۔‘‘ فیسٹیول کے ڈائریکٹر میتو بھومک لانگے نے کہا کہ عامر خان کے ہاتھوں آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۵ء کا افتتاح کروانا ہمارے لئے اعزاز ہے۔ ’’بخشو بوندی‘‘ ایک بہترین اوپننگ نائٹ فلم ہے ۔ واضح رہے کہ گیارہ روزہ ثقافتی نمائش ۱۴؍ سے ۲۴؍ اگست تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK