• Sat, 31 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سدھیش لاڈ کی سنچری، ممبئی نے معمولی برتری حاصل کرلی

Updated: January 30, 2026, 8:04 PM IST | Mumbai

کپتان سدھیش لاڈ (ناٹ آؤٹ ۱۱۰؍رن)، سوید پارکر (ناٹ آؤٹ ۵۳؍رن) اور مشیر خان (۵۷؍ رن) کی عمدہ اننگز کی بدولت ممبئی نے رانجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے مقابلے میں جمعہ کو دہلی کے خلاف پہلی اننگز میں ۵؍ وکٹوں پر ۲۶۶؍ رن بنا لیے ہیں۔

Sidhesh Lad.Photo:INN
سدھیش لاڈ۔ تصویر:آئی این این

 کپتان سدھیش لاڈ (ناٹ آؤٹ ۱۱۰؍رن)، سوید پارکر (ناٹ آؤٹ ۵۳؍رن) اور مشیر خان (۵۷؍ رن) کی عمدہ اننگز کی بدولت ممبئی نے رانجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے مقابلے میں جمعہ کو دہلی کے خلاف پہلی اننگز میں ۵؍ وکٹوں پر ۲۶۶؍ رن بنا لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی نے پہلی اننگز میں ۴۵؍ رنز کی برتری حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
آج ممبئی نے اپنی اننگز کل کے ۱۳؍ رنز سے آگے بڑھائی۔ ابتدائی جھٹکوں کے بعد مشیر خان اور سدھیش لاڈ نے چوتھی وکٹ کے لیے ۶۳؍ رنز کی اہم شراکت داری کی۔ مشیر خان ۵۷؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئےجبکہ سرفراز خان نے۲۴؍رنز کا تعاون دیا۔ اس کے بعد سوید پارکر نے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں کھلاڑی دن کے اختتام تک کریز پر موجود رہے۔
دیگر میچوں کی صورتحال:
کرناٹک بمقابلہ پنجاب: پنجاب کے ۳۰۹؍رن  کے جواب میں کرناٹک نے کے ایل راہل (۵۹) اور مینک اگروال (۴۶) کی بدولت ۶؍ وکٹوں پر۲۵۵؍ رنز بنا لیے ہیں۔ پنجاب کے ہرپریت برار نے۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ سوراشٹر  بمقابلہ چنڈی گڑھ: ہاروک دیسائی کی شاندار ڈبل سنچری (  ناٹ آؤٹ ۲۰۰؍رن) کی مدد سے سوراشٹر نے ۳؍وکٹوں پر  ۴۵۳؍ رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ چنڈی گڑھ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے۳۱؍ رنز بنا لیے ہیں، لیکن وہ اب بھی ۲۸۶؍ رنز پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فیصل خان شینوزادہ نے انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی

ودربھ کو برابری پر روکنے کے بعد دوسری اننگز میں یوپی نے گنوائے دو وکٹ
 شیوم ماوی (۷؍وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت اترپردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے کے مقابلے کے دوسرے دن جمعہ کو ودربھ کو پہلی اننگز میں ۲۳۷؍ رن کے برابر اسکور پر روکنے کے بعد، کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں ۷۵؍ رنز پر دو وکٹ گنوا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:رانی مکھرجی نے بالی ووڈ میں کامیابی کا سہرا سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے سر باندھا


آج یہاں ودربھ نے کل کے ۳۰؍ رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں شیوم ماوی نے امن موکھاڑے (۲۸) کو آؤٹ کر کے اتر پردیش کو پہلی کامیابی دلائی۔  ایک وقت پر ودربھ نے صرف ۹۵؍ رنز پر اپنے ۶؍وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس مشکل وقت میں دانش مالیور اور نچیکیت بھوٹے نے اننگز کو سنبھالا اور ساتویں وکٹ کے لیے ۱۲۶؍ رنز جوڑ کر ٹیم کو بحران سے نکالا۔ دانش مالیور نے ۸۰؍ اور نچیکیت بھوٹے نے ۶۳؍ رنز بنائے۔ شیوم ماوی نے ۵۹؍ رنز دے کر  ۷؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK