Inquilab Logo Happiest Places to Work

گووندہ کو ’’اوتار‘‘ کی پیشکش، سنیتا نے کہا ’’مجھے اس تعلق سے کچھ بھی معلوم نہیں ہے‘‘

Updated: June 25, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai

گوووندہ کی بیوی نے اپنے شوہر کو ہالی ووڈ فلم’ ’اوتار‘‘ کی پیشکش کے تعلق سے کہا کہ ’’ مجھے اس تعلق سے کچھ نہیں معلوم ہے۔‘‘ یاد رہے کہ گووندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں فلم ’’اوتار‘‘ کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

Govinda with his wife Sunita. Photo: INN
گووندہ اپنی اہلیہ سنیتا کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

گووندہ نے ایک مرتبہ دعویٰ کیا تھا کہ جیمس کیمرون نے اپنی اگلی فلم ’’اوتار‘‘ کیلئے ان سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے فلم کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ انہوں نے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلمساز یہ چاہتے تھے کہ وہ اپنے آپ کو ’’نیلے رنگ‘‘ سے پینٹ کرلیں جو آیوویدک کے اصولوں اور طرز زندگی کے خلاف ہے۔ ’’آپ کی عدالت‘‘ میں گوووندہ نے بتایا کہ ’’میں نے ۲۱ء ۵؍ کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی اور مجھے یاد ہے کہ یہ بہت زیادہ دردناک تھا۔ مجھے فلم کا عنوان ’’اوتار‘‘ دیا گیا تھا۔ جیمس کیمرون نے مجھ سے کہا تھا کہ فلم کا ہیرو معذور ہوگا اسی لئے میں نے فلم کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ انہوں نے مجھے ۱۸؍ کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کیلئے ۴۱۰؍ دن مختص کرنے ہوں گے۔ میں نے کہا ٹھیک ہے لیکن انہوں نے کہا کہ میرے جسم کو نیلے رنگ سے رنگا جائے گا اور میں اسپتال میں ہوں گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: وکرانت میسی اور شنایا کپور کی فلم ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ روس میں ریلیز ہوگی

انہوں نے کہا ’’ہمارا جسم ہمارے پاس موجود واحد ساز ہے۔ تاہم، کچھ چیزیں پیشہ وارانہ طور پر ہمیں دلکش دکھائی دیتی ہیں لیکن ہمارے جسم پر اس کے اثرات ہوتے ہیں۔‘‘ سوشل میڈیا پر ان کا یہ بیان بحث و مباحثے، میمز اور مذاق کا نشانہ بنا تھا۔ متعدد افراد نے ان کے بیان کیلئے انہیں ٹرول کیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نیلے اوتار میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی گئیں گووندہ کی تصاویر بناکر پوسٹ کیں۔

یہ بھی پڑھئے: شبھانشو شکلا خلا ء میں جانے سے پہلے ’’سودیس‘‘ کا ’’یونہی چلا چل‘‘ گانا سن رہے تھے

گووندہ کی اہلیہ نے بتایا کہ گووندہ کو ’’اوتار‘‘ کی پیشکش کی بھی گئی تھی یا نہیں۔ عروفی جاوید کے ساتھ اپنے انٹرویو میں سنیتا نے کہا کہ ’’اے یار مجھے نہیں پتہ کب آفر ہوئی تھی۔ ۴۰؍ سال تو مجھے ہوگئے گووندہ کے ساتھ۔ ’’اوتار‘‘ کے ہدایتکار اور پروڈیوسر کب آئے مجھے نہیں معلوم۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہوئی بھی ہے کہ نہیں مجھے نہیں معلوم۔ میں جھوٹ نہیں بولتی، نہ میں چغلی کرونگی ادھر، نہ میں کسی کا سائیڈ لوں گی۔ میں جھوٹ کا ساتھ نہیں دونگی۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ گووندہ امیزون پرائم ویڈیو کی  ’’دی ٹریٹرز‘‘کا حصہ ہوں گے، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’گووندہ پہلے پکچر کر لے بہت کافی ہے۔ ہم ویٹ کر رہے ہیں کہ پکچر کب کرے گا وہ۔‘‘ حال ہی میں گووندہ کو اپنی اگلی فلم ’’دنیا داری‘‘ کیلئے نئے لُک میں دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK