Inquilab Logo Happiest Places to Work

وکرانت میسی اور شنایا کپور کی فلم ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ روس میں ریلیز ہوگی

Updated: June 25, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai

وکرانت میسی اور شنایا کپور کی اگلی فلم ’’ آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ روس میں بھی ریلیز ہوگی۔یاد رہے کہ یہ فلم ۱۱؍جولائی ۲۰۲۵ءکو مقامی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Shanaya Kapoor and Vikrant Massey. Photo: INN
شنایا کپور اور وکرانت میسی۔ تصویر: آئی این این

وکرانت میسی اور شنایا کپور کی اگلی فلم ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ روس میں ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ہندوستانی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ شنایا کپور نے ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ کے ذریعے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی ہے۔ وہ اس فلم میں تھیٹر آرٹسٹ جبکہ وکرانت میسی اندھے موسیقار کے کردار میں نظر آئیں گے۔ پروڈیوسر ورون بنگلہ نے فلم کا روسی پوسٹر شیئر کیا ہے۔ یہ پوسٹر علامت ہے کہ یہ لو اسٹوری بین الاقوامی صارفین تک پہنچنے کیلئے تیار ہے۔‘‘

اس فلم میں وکرانت میسی اور شنایا کپور کی کیمسٹری بیان کی گئی ہے جس نے اپنے نغموں اور ٹیزر کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ وشال مشرا کی روحانی موسیقی نے اس نغمے میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔ ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ زی اسٹوڈیو اور منی فلمز کی پیشکش ہے جبکہ اسے مانسی باگلا، ورون باگلا اور اوپن ونڈو فلمز کے ذریعے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ یہ فلم ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کے ٹیزر میں دو اجنبی افراد کی لو اسٹوری بیان کی گئی ہے جو اتفاق سے ملتے ہیں اور ان کا رشتہ آہستہ آہستہ مضبوط ہوجاتا ہے۔ ٹیزر کا اختتام وکرانت میسی کے جملے ’’محبت اندھی ہوتی ہے‘‘ سے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سیارہ‘‘ کا نام پہلے ’’عاشقی ۳‘‘ تجویز کیا گیا تھا: موہت سوری

اپنے کریئر کے آغاز کی پہلی فلم کے بعد شنایا کپور بیجوئے نامیبار کی ہدایتکاری میں بننے والی تھریلر فلم ’’تو یا میں‘‘ کا حصہ بنیں گی جس میں وہ آدرش گورور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ کام کے محاذ پر واکرنت میسی گرو سری سری روی شنکر کی بائیوپک کا بھی حصہ ہوں گے۔ وہ راجکمار ہیرانی کی اگلی متوقع سیریز میں بھی نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں وہ رنویر سنگھ کی فلم ’’ڈون ۳‘‘ میں بھی نظر آسکتے ہیں۔ وکرانت میسی اور شنایا کپور کی اگلی فلم ’’ آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ روس میں بھی ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو مقامی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK