دشا پٹانی ’’آوارہ پن ۲‘‘ میں عمران ہاشمی کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ یہ ۲۰۰۷ء کی فلم ’’آوارہ پن‘‘ کا سیکوئل ہوگی۔
EPAPER
Updated: September 10, 2025, 8:02 PM IST | Mumbai
دشا پٹانی ’’آوارہ پن ۲‘‘ میں عمران ہاشمی کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ یہ ۲۰۰۷ء کی فلم ’’آوارہ پن‘‘ کا سیکوئل ہوگی۔
امسال کے آخر میں عمران ہاشمی نے ’’آوارہ پن ۲‘‘ کا اعلان کیا تھا جو ۲۰۰۷ء کی فلم ’’آوارہ پن‘‘ کا سیکوئل ہے۔ موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’آوارہ پن‘‘ میں شریا سرن نے کلیدی کردار نبھایا تھا جس نے باکس آفس پر خراب کاروبار کیا تھا۔ تاہم، ۱۹؍ برسوں بعد فلم کا سیکوئل سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ تاہم، یہ خیال کیا جارہا ہے کہ فلمساز سیکوئل میں آوارہ پن کی کہانی آگے بڑھائیں گے جس میں عمران ہاشمی کا کردار شیوم پنڈت مرجاتا ہے۔ فلمسازوں نے ’’آوارہ پن‘‘ کی طرح ہی ’’آوارہ پن ۲‘‘ کو انڈر ورلڈ کی دنیا کے پس منظر میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ہدایتکاری ’’جوانی جان من‘‘ کے ہدایتکار نکل ککرانجام دیں گے۔
دشا پٹانی۔ تصویر: آئی این این
دشا پٹانی ’’آوارہ پن ۲‘‘ میں کلیدی کردار نبھائیں گی
دشا پٹانی ’’آوارہ پن ۲‘‘ میں کلیدی کردار نبھائیں گی اور عمران ہاشمی کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ یہ اعلان کرتے ہوئے ایک ذرائع نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آوارہ پن‘‘ کی طرح اس کا سیکوئل بھی شدت سے بھرپور ایک لواسٹوری ہوگی جسے انڈر ورلڈ کی دنیا کے پس منظر پر فلمایا جائے گا۔ ’’آوارہ پن ۲‘‘ میں جذبات اور رومینس دو گناہ زیادہ ہوں گے۔ عمران ہاشمی شیوم پنڈت کا کردار نبھائیں گے جبکہ دشا پٹانی کے کردار کی تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سری دیوی کی ’’چالباز‘‘ کے ری میک میں بیٹی جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں
ذرائع نے مزید کہا کہ ’’دشا پٹانی نے اسکرپٹ دیکھنے کے فوراً ہی کاسٹ کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔ دشا پٹانی اسکرپٹ میں جذباتیت دیکھ کر متاثر ہوگئی تھیں اسی لئے وہ فوراً فلم کا حصہ بننے پر راضی ہوگئیں۔‘‘ ’’آواہ پن‘‘ کی طرح ہی ’’آوارہ پن ۲‘‘ میں بھی مسحور کن موسیقی کا البم ہوگا جبکہ ممکن ہے کہ کچھ پرانے نغمے بھی شامل کئے جائیں۔ ’’آوارہ پن ۲‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات ستمبر کے آخر یا اکتوبر کی شروعات میں ہوگی اور ٹیم جنوری میں شوٹنگ مکمل کرنے پر غور کررہی ہے۔‘‘ ’’آوارہ پن ۲‘‘ ۳؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی اور اکشے کمار کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ سے ٹکرائے گی۔ تاہم، ایک رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا جارہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ موسم گرما ۲۰۲۶ء تک ملتوی کی گئی ہے۔