• Tue, 02 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری دیوی کی ’’چالباز‘‘ کے ری میک میں بیٹی جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں

Updated: September 01, 2025, 9:39 PM IST | Mumbai

۱۹۸۹ء کی فلم ’’چالباز‘‘ کے ری میک میں جھانوی کپور سری دیوی کا کردار نبھا سکتی ہیں۔ فلمسازوں نے انہیں سری دیوی کے کردار کی پیشکش کی ہے۔

Janhvi Kapoor and Sridevi. Photo: INN
جھانوی کپور اور سری دیوی۔ تصویر: آئی این این

جھانوی کپور سری دیوی کی فلم ’’چالباز‘‘ کے ری میک میں کلیدی کردار نبھائیں گی۔ وہ اس فلم میں اپنی ماں کا کردار نبھانے کیلئے تیار ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق فلم کے پروڈیوسر نے ’’چالباز‘‘ کے ری میک کے ساتھ جھانوی کپور سے رابطہ کیا ہے اور وہ فلم میں اپنی ماں کا کردارنبھا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: راج کمار راؤ نے اپنی صلاحیت کی بنیاد پر خاص مقام حاصل کیا

بالی ووڈ ہنگامہ نے بتایا کہ ’’جھانوی کپور کیلئے’’چالباز‘‘ ایک فلم سے کئی زیادہ ہے۔ یہ ان کیلئے جذبات ہے۔ وہ ’’چالباز‘‘ میں کلیدی کردار ادا کرنے کا موقع گنوانا نہیں چاہتیں ہیں لیکن انہیں احتیاط برتنی ہوگی۔‘‘ ایک انسائیڈر نے بتایا ہے کہ ’’جھانوی کپور اپنی ماں کی وراثت پر انحصار کرنے کی کوشش نہیں کر رہی ہیں لیکن وہ اس کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے ’’چالباز‘‘ کے ری میک کیلئے بہت سے لوگوں سے رائے طلب کی ہے۔ جھانوی کپور پرتجسس ہیں لیکن پریشان بھی ہیں کہ شری دیوی کے ساتھ ان کا موازنہ کیا جائے گا۔ ’’چالباز‘‘ سری دیوی کے ساتھ موازنے کے خوف نے انہیں پریشان کردیا ہے۔ وہ اس ماہ کے آخر تک ’’چالباز‘‘ کے متعلق فیصلہ کریں گی۔‘‘ قبل ازیں یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ ’’جھانوی کپور ’’چالباز‘‘ کے ری میک میں کلیدی کردار نبھائیں گی جس کا عنوان ہوگا ’’چالباز اِن لندن‘‘ لیکن کورونا کی وباء اور تخلیقی دوریوں کی وجہ سے یہ پروجیکٹ ممکن نہیں ہوسکا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: منوج پہوا کو ’آفس آفس‘ ٹی وی شو سے غیر معمولی شہرت ملی

کچھ ’’چالباز‘‘ کے بارے میں
 فلم ’’چالباز‘‘ کی ہدایتکاری پنکج پرشار نے انجام دی تھی جو ۸؍ دسمبر ۱۹۸۹ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں سری دیوی کی اداکاری کو سراہا گیا تھا ۔اپنی ریلیز کے بعد اس فلم نے باکس آفس پر ۷۵ء۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ فلم ناقدین نے فلم میں سری دیوی کے کردار کو پسند کیا تھا اور انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی تفویض کیا گیا تھا۔ اس درمیان جھانوی کپور کی فلم ’’پرم سندری‘‘ ریلیز ہونے والی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK