Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’باغی ۴‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

Updated: August 30, 2025, 4:59 PM IST | Mumbai

ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی ۴‘‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں ٹائیگر شروف اور سنجے دت نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔

"Baaghi 4" will be released in theaters on September 5, 2025. Photo: X
’’باغی ۴؍‘‘ ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ تصویر: ایکس

ساجد ناڈیا والا انٹرٹینمنٹ نے اپنی اگلی فلم ’’ باغی ۴‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا ہےجس میں ٹائیگر شروف، سنجے دت، سونم باجوا اور ہرناز سندھو نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ یہ ’’باغی فرنچائز‘‘ کے سب سے خطرناک باب میں سے ایک ہے۔ ساجد ناڈیا والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ کے تلے ریلیز کئے گئے ٹریلر سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ فرنچائز کی چوتھی فلم میں جذبے اور شدت کی ایک الگ دنیا بتائی گئی ہے۔ 

’’باغی ۴‘‘ کی قیادت ٹائیگرشروف کریں گے۔ ٹریلر میں رونی کی ایسی جھلک دکھائی گئی ہے جو مداحوں نےکبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) نے’’باغی ۴‘‘ کو ’’اے ‘‘سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ رونی کے مدمقابل سنجے دت ہیں جنہوں نے سیریز میں ویلن کا کردار نبھایاہے۔ ٹائیگر شروف نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’کہانی میں محبت کی شدت دکھائی گئی ہے۔ ہا ہا، یار عاشق ایک ویلن ہے۔ ’’باغی ۴‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: عامر خان نے کہا کہ ’’ایکشن فلمیں ہندوستانی سنیما کو ختم کر رہی ہیں‘‘

’’باغی ۴‘‘ کا اسکرین پلے ساجد ناڈیا والا نے لکھا ہے جبکہ اسے اے ہرشا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK