عامر خان نے کہا کہ ’’ایکشن فلمیں ہندوستانی سنیما کو ختم کر رہی ہیں۔ انہوں نے پر اثر کہانیاں بنانے پر زور دیا۔
EPAPER
Updated: August 29, 2025, 5:04 PM IST | Mumbai
عامر خان نے کہا کہ ’’ایکشن فلمیں ہندوستانی سنیما کو ختم کر رہی ہیں۔ انہوں نے پر اثر کہانیاں بنانے پر زور دیا۔
مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سےمشہور عامر خان نے اپنی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ سے پردۂ سیمیں پر واپس آئے۔ یہ فلم اپنے مواد کی وجہ سے لوگوں کو بہت پسند آئی اور باکس آفس پر کامیابی حاصل کی۔ عامر خان، جو اپنی پر اثر کہانیوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ’’ایکشن فلمیں ہندوستانی سنیماکو ختم کر رہی ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان تعریف کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے: سونو نگم
عامر خان نے تھنک اسکول کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ ’’تقریباً تمام اداکاروں نے ایکشن فلمیں کی ہیں جو ہندوستانی سنیما کو ختم کر رہی ہیں۔ کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہندوستانی سنیما اس حال تک پہنچنے۔ ہم بیمل رائے، وی شانتا رام، ستیہ جیت رے، موہن دیسائی، راج کپور، ناصر حسین جیسے فلمسازوں کو کیا جواب دیں گے؟ یہی کہ ہم نے ایکشن اور ہارر فلمیں دیکھنے کے اپنے شوق کی وجہ سے اپنی ہی فلموں کا گلا گھونٹ دیا؟ تو کیا آپ باسو چٹرجی کی طرح کی فلمیں نہیں بنا سکتے؟ کیا اب ہم اس طرح کی فلمیں نہیں بنا سکتے؟‘‘
یہ بھی پڑھئے: ٹیلر سویفٹ موسیقی سے ایک بلین ڈالر کا ہندسہ پار کرنے والی تاریخ کی پہلی خاتون
لوگوں کے عامر خان کے بیان کے متعلق کیا کہا؟
چند صارفین نے عامر خان کے بیان سے اتفاق کیا جبکہ دیگر نے انہیں ’’دھوم ۳‘‘ اور ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ جیسی فلمیں بنانے کیلئے کہا۔ ایک صارف نے کمینٹ کیا ہے کہ ’’سنیما ایک کاروبار اور تفریح کا ذریعہ ہے۔ پروڈیوسر ایسی فلموں پر اپنا پیسہ خرچ کیوں کریں جنہیں آپ فن کہتے ہیں لیکن وہ ان کا سرمایہ واپس نہ لوٹا سکیں۔ آپ کو ہمیشہ اپنے پیسے فن اور اسکرین کو پروڈیوس کرنے پر خرچ کرنے چاہئیں۔ آپ کو اپنے فن کیلئے اعزازات دیئے جائیں گے لیکن ہمیشہ اس کے کمرشیل ہٹ بننے کی توقع مت رکھئے۔‘‘ کام کے محاذ پر عامرخان ’’ستار ے زمیں پر‘‘ کی پوسٹ ریلیز میں مصروف ہیں۔