• Wed, 31 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیونسے ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل

Updated: December 30, 2025, 10:09 PM IST | Los Angeles

امریکہ کی مشہور موسیقار بیونسے اب ارب پتی بن چکی ہیں۔ ارب پتی شخصیات کی فہرست میں وہ پانچویں گلوکارہ ہیں۔ ان سے پہلے اس فہرست میں ان کے شوہر جےزیڈ، ریحانہ، بروس اسپرنگ اسٹن اور سوفٹ ٹائلر کے نام شامل ہے۔

Beyonce. Photo: X
بیونسے۔ تصویر: ایکس

بی-کوئین کے خطاب سے نوازی گئیں امریکی گلوکارہ بیونسے اب ارب پتی بن چکی ہیں۔ دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں وہ پانچویں گلوکارہ ہیں۔ اس فہرست میں شامل ہونے والے پہلے گلوکار ان کے شوہر جے زیڈ ہیں جن کا نام ۲۰۱۹؍ میں فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ اس فہرست میں شامل دیگر گلوکارہ ریحانہ، گلوکار بروس اسپرنگ اسٹین اور ٹائلر سوفٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اوتار‘‘ ٹرائیلوجی نے تاریخ رقم دی؛ ۶؍ بلین ڈالر کمانے والی واحد سیریز

دسمبر ۲۰۲۵ء میں ان کی کل مالیت ایک بلین ڈالر ہو چکی ہے۔ ٹیکساس کی گلوکارہ نے کئی دہائیوں تک موسیقی کی دنیا میں راج کیا ہے اور اب انہوں نے مالی اعتبار سے ۱۰؍ عدد کا ہندسہ بھی عبور کر لیاہے۔ اس کامیابی کو حاصل کرنے میں ۲۰۲۳ء میں ان کے رنائسنسن عالمی دورے نے اہم کردار ادا کیا ہے جس سے ان کی مالیت میں ۶؍ سو ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ان کے البم ’’کاؤ بوائے کارٹر‘‘ نے ملکی موسیقی میں سیاہ فام لوگوں کی معاونت کا جشن منایا اور اس صنف کو نئی تعریف دی۔ ان کے البم’’ ڈیوا ‘‘ نے بھی تاریخ رقم کی تھی جس نے انہیں گریمی ایوارڈ بطور بیسٹ کنٹری البم جیتنے والی پہلی سیاہ فام خاتون بنا دیا۔ فوربس کے مطابق اس البم  نے نئے تجارتی مواقع فراہم کئے جیسے کرسمس این ایف ایل ہاف ٹائم کار کردگی اور ان کا ۲۰۲۵ء کا دورہ جو اس سال دنیا کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا کنسرٹ دورہ ثابت ہوا۔ فوربس کے اندازے کے مطابق ان کے دوسرے دوروں نے بھی ان کی مالیت میں کروڑوں کا اضافہ کیا جیسے ان کا کاؤ بوائے کارٹر دورہ جس میں ٹکٹ کی فروخت سے ۴۰۰؍ ملین ڈالر اور شو میں تجارتی اشیاء کے اشتہار سے ۵۰؍ ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اوینجرز: ڈومسڈے‘‘ کا لیک ٹیزر، ایم سی یو میں ’’ایکس مین‘‘ کی انٹری

بیونسے کی مالی ترقی میں ان کے تجارتی انتخابات اور فیصلوں نے اہم کردار نبھایا ہے۔ ۲۰۱۳ء میں اپنے البم کی تشہیر کیلئے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ کس طرح گلوکاری کے باوجود انہوں نے خود کو اپنی بنائی ہوئی کمپنی پارکر پروڈیوس کے انتظامات سنبھالنے کیلئے منظم کیا ہے۔ واضح ہو کہ یہ کمپنی ان کے کریئر کے انتظامات سنبھالتی ہے اور ان کے سبھی البم اور کنسرٹس کو پروڈیوس کرتی ہے۔ اسی کمپنی نے ان کے کاؤ بوائے کارٹر دورے کو بھی پروڈیوس کیا جس نے مزید منافع میں مدد کی۔ ۲۰۱۳ء کے انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ’’جب میں نے خود کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا تو یہ اہم تھا کہ میں کسی بڑی مینجمنٹ کمپنی کے پاس نہیں گئی۔ میں نے محسوس کیا کہ مجھے مڈونا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خود کو مضبوط اور خود کی سلطنت بنانا چاہئے اور دوسری خواتین کو اس کی ترغیب دلانا چاہئے کہ جب تم اس بات کو سمجھ لوگی تو تم کسی کے ساتھ معاہدہ نہیں کروگی اور نہ ہی کسی کو اپنی کامیابی اور دولت کا حصہ دار بناؤگی۔ تم خود ہی اپنے لئے سب کچھ کروگی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK