Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھارتی سنگھ نے کہا کہ بیٹے میں منفی خیالات لبوبو ڈول کی وجہ سے آرہے ہیں، ویڈیو جاری کیا

Updated: August 05, 2025, 10:06 PM IST | Mumbai

کامیڈین بھارتی سنگھ کے مطابق ان کے شوہر کے گھر میں لبوبو ڈال لانے کے بعد سے ان کےبیٹے کا رویہ عجیب ہے۔بعد ازیں انہوں نے لبوبو ڈالس کو گھر میں منفی طاقتیں لانے کا سبب قرار دیتے ہوئے اسے جلا دیا۔

Bharti Singh with his son Gola. Photo: INN
بھارتی سنگھ اپنے بیٹے گولا کے ساتھ۔ تصویرـ: آئی این این

بھارتی سنگھ اپنے ولوگس کے ذریعےاپنے مداحوں کو اپنی زندگی سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں جاری کئے گئے ایک ویڈیو میں بھارتی سنگھ نے بتایا کہ ان کےشوہر ہرش لماچیہ نے لبوبو ٹرینڈ کو اپناتے ہوئے اپنے بیٹے کو لبوبو ڈال دلائی ہے۔ سوشل میڈیا پر لبوبو ڈال کی منفی طاقتوں اور شیطان سے جڑے ہونے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ بھارتی سنگھ نے اپنے ولوگ میں اپنے بیٹے کے ہاتھوں میں لبوبو ڈال دکھائی ہے جسے آخر میں انہوں نے جلا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ابھے ورما میڈوک فلمز کی سائنس فکشن فلم ’’چھومنتر‘‘ میں اننیا پانڈے کے ساتھ نظر آئیں گے

 بھارتی سنگھ نے لبوبو ڈال کو جلا دیا
اپنے حالیہ ولوگ میں بھارتی سنگھ نے بتایا ہے کہ انہیں شک ہے کہ لبوبو ڈالس نے ان کے گھر میں منفی طاقتیں لائی ہے۔ان کے مطابق ان کے شوہر کے گھر میں لبوبو ڈالس لانے کے بعد سے ان کے بیٹے کا رویہ عجیب ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جب سے یہ آیاہے گولا بہت شرارتی ہوگیا ہے۔ وہ چلا رہا ہے، چیزیں پھینک رہا ہے اور ان کی بات نہیں سن رہا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK