ابھے ورما میڈوک فلمز کی سائنس فنکشن فلم ’’چھومنتر‘‘ میں اننیا پانڈے کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری ’’دھک دھک‘‘کے ہدایتکار ترن ڈوڈیجا ادا کریں گے۔
EPAPER
Updated: August 05, 2025, 4:08 PM IST | Mumbai
ابھے ورما میڈوک فلمز کی سائنس فنکشن فلم ’’چھومنتر‘‘ میں اننیا پانڈے کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری ’’دھک دھک‘‘کے ہدایتکار ترن ڈوڈیجا ادا کریں گے۔
ابھے ورما نے فلم ’’منجیا‘‘ سے اپنے اداکاری کےکریئر کی شروعات کی تھی۔ دنیش وجن کے میڈوک فلمز کے ذریعے پروڈیوس کی جانے والی اس فلم نے باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی اوراسے زبانی تشہیر کی وجہ سے شہرت ملی تھی۔ ’’منجیا‘‘ سے کم توقعات رکھنے کے باوجود اس فلم کو ناقدین اور مداحوں نے پسند کیا تھا اوراس فلم نے ہندوستان میں باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اب ابھے ورما کو میڈوک فلمز نے اپنے نئے پروجیکٹ کیلئے کاسٹ کیا ہے۔ پیپنگ مون کی رپورٹ کے مطابق ’’ابھے ورما کو میڈوک فلمز نے سائنس فکشن کامیڈی فلم ’’چھومنتر‘‘ کیلئے کاسٹ کیا ہے جس میں ان کے مدمقابل اننیا پانڈے نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: پرینکا چوپڑہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں نظرنہیں آئیں گی
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اس سائنس فنکشن فلم کا عنوان ’’چھومنتر‘‘ ہوگاجس میں اننیا پانڈے اور ’’منجیا‘‘ کے اداکار ابھے ورما کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔ دنیش وجن کی یہ فلم سائنس فنکشن، رامینس اور کامیڈی ہوگی جس کی ہدایتکاری ’’دھک دھک’’ کے ہدایتکار ترن ڈوڈیجا ادا کریں گے۔ فلم کی ہدایتکاری کی شروعات اس سال کے آخر میں ہوگی جبکہ ستمبر سے شوٹنگ کی شروعات کی جائے گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کاجول نے کئی بااثر کرداروں سےمنفرد پہچان بنائی ہے
ابھے ورما کے دیگر فلم پروجیکٹس
ابھے ورما’’چھومنتر‘‘ کے علاوہ سہانا خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’کنگ‘‘ میں بھی نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں وہ اونی سین کی نیٹ فلکس سیریز کا بھی حصہ ہوں گے جو آپریشن سفید ساگر پر مبنی ہوگی۔ ابھےورما شنایا کپور کے ساتھ فلم ’’جے سی‘‘ میں بھی اداکاری کریں گے جس کی ہدایتکاری ’’بمبئی میری جان‘‘ کے ہدایتکارشجاعت سوداگر انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں وہ روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی کے ساتھ رومینٹک ڈراما فلم میں بھی نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: ممتازمداحوں کے بیچ حقیقی معنوں میں ممتاز رہی ہیں
اننیا پانڈے کی فلمیں
اننیا پانڈے پہلی مرتبہ میڈوک فلمز کے ساتھ شراکت داری کریں گی۔ یاد رہے کہ آخری مرتبہ وہ اکشے کمار کی فلم ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ میں نظر آئیں تھیں۔ علاوہ ازیں وہ دھرما پروڈکشن کے ساتھ ’’چاند دل میرا‘‘ اور ’’تو میرا میں تیرا میں تیرا تومیری‘‘ میں بھی نظرآئیں گی جس میں وہ کارتک آرین کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اننیا پانڈے امیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’’کال می بے ‘‘ کے سیزن ۲ میں بھی نظر آئیں گی جس کی ہدایتکاری جلد شروع ہوگی۔