Inquilab Logo

بھومی پیڈنیکر ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی خواہاں

Updated: February 28, 2024, 9:59 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ بھومی پیڈنیکر کو اپنے ناقابل یقین کام کی وجہ سے ہندی فلم انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ وہ اس وقت بھکشک میں اپنی شاندار کارکردگی کے لیے ملنے والی متفقہ تعریف اور محبت سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

Bhumi Pednekar. Photo: INN
بھومی پیڈنیکر۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ بھومی پیڈنیکر کو اپنے ناقابل یقین کام کی وجہ سے ہندی فلم انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ وہ اس وقت بھکشک میں اپنی شاندار کارکردگی کے لیے ملنے والی متفقہ تعریف اور محبت سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ فلم میں بھومی کی انتہائی شاندار اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔ بھکشک نے ایک اور سنگ میل طے کیا ہے کہ یہ عالمی سطح پر ٹاپ ۵؍غیر انگریزی فلموں میں سے ایک بن گئی ہے!
بھکشک کے لیے جو تعریف اور محبتیں بھومی کو مل رہی ہیں، اس کے درمیان یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بھومی ہالی ووڈ میں بھی اپنا کریئر بنانا چاہتی ہیں! بھومی سے جب اس تعلق سے سوال کیا گیا تو بھومی نے کہا کہ ’’ میں ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں۔ میرے خیال میں فنکاروں کے لیے پرجوش ہونے کا یہ بہترین وقت ہے کیونکہ دنیا اب ثقافتوں، تنوع اور پراعتمادی کا امتزاج ہے۔ جس قسم کی فلمیں اور سیریز بن رہی ہیں یا ان کے لیے جس قسم کے کردار لکھے جا رہےہیں اس سے اداکاروں کا اب بین الاقوامی سطح پر بہت فعال کریئر ہو سکتا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK