Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھوشن کمار کا دلجیت دوسانجھ کو’’بارڈر۲‘‘ کے بعد کسی فلم میں کاسٹ نہ کرنے کا وعدہ

Updated: July 06, 2025, 3:02 PM IST | Mumbai

دلجیت دوسانجھ کو فلم ’’بارڈر ۲‘‘ میں کاسٹ کئے جانے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ فلمی تنظیموں کے احتجاج کے بعد پروڈیوسر بھوشن کمار نے وضاحت پیش کی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ’’بارڈر۲‘‘ کے بعد دلجیت کو کسی اور فلم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

Star cast of Border 2. Photo: INN
بارڈر ۲؍ کی اسٹار کاسٹ۔ تصویر: آئی این این

فلم ’’سردار جی ۳‘‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کو سنی دیول کی اداکاری سے سجی فلم سے نکال دیا گیا ہے۔ تاہم، رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ فلم کا بہترین حصہ تھے اور انہوں نے ’’بارڈر۲‘‘کے سیٹس سے اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھیں جس کے بعد یہ تصدیق کی گئی تھی کہ وہ فلم کاحصہ ہیں۔ اب ایف ڈبلیو آئی سی ای کے صدر بی این تیواری نے انڈیا ٹوڈے کو بتایاہے کہ ’’بھوشن کمار نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ دلجیت دوسانجھ کو ’’بارڈر ۲‘‘ میں کاسٹ نہیں کریں گے کیونکہ فلم کا زیادہ تر حصہ اب تک شوٹ نہیں کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جیل اور بگ باس کا موازنہ کرنا درست نہیں ہے: منور فاروقی

تیواری نے کہا کہ ’’ میں نے کچھ وقت قبل بھوشن کمار سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ انہوں نے فلم کی پوری شوٹنگ تقریباً مکمل کر لی ہے صرف نغمے کا ایک چھوٹا سا حصہ شوٹ کرنا باقی ہے جس کی شوٹنگ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں کی جائے گی۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ اگر پروڈکشن کو دلجیت دوسانجھ کو فلم میں تبدیل کرنا پڑا توپروڈکشن کیلئے بہت سی مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔ اسی لئے ہم نے ’’بارڈر ۲‘‘سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
بی این تیواری نے مزید کہا کہ وہ فلم سے وابستہ دیگر ستاروں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا ’’اس فلم میں سنی دیول، ورون دھون اور آہن شیٹی شامل ہیں جن کی ہم نے ہمیشہ حمایت کی ہے۔ ان کے کردار بھی فلم میں بڑے ہیں۔ ہمارا پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار تعلق رہا ہے، اسی لئے ہم نے اس معاملے کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ مزید یہ کہ اس فلم میں کوئی پاکستانی اداکار شامل نہیں ہے اور یہ فلم قومی یکجہتی اور ہماری فوج کے بارے میں ہے۔ یہی وہ وجوہات تھیں جن کی بنیاد پر ہم نے ان کی درخواست پر غور کیا اور دلجیت کے ساتھ ٹیم کو آگے بڑھنے کی اجازت دی۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: رنویر سنگھ نے چلبلے اور منچلے اداکار کی شبیہ بنائی ہے

فلمساز اشوک پنڈت، جو کمیٹی کے مشیر ہیں، نےکہا کہ ’’بھوشن جی اور ٹیم ایسا فیصلہ کرنا چاہتےہیں جو ملک حامی ہولیکن انہوں نے یہ بھی سمجھایا کہ فلم کی ۸۰؍ تا ۸۵؍ فیصد شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے۔ دلجیت کا زیادہ تر کام مکمل ہوچکا ہے اسی لئے انہوں نے فیڈریشن سے درخواست کی ہے کہ انہیں فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کی اجازت دی جائے لیکن وہ مستقبل میں کبھی دلجیت کو کاسٹ نہیں کریں گے۔ انہوں نے یہ درخواست کی تھی اور وہ ہمیں خطوط بھی روانہ کریں گے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ انڈسٹری کو اتنا نقصان نہیں ہونے دیں گے اوراسی لئے بھوشن کمار کو ’’بارڈر ۲‘‘ کیلئے اجازت دی ہے لیکن دلجیت دوسانجھ کے خلاف نان کارپوریشن ڈائریکٹیو جاری رہے گا۔ ‘‘ واضح رہے کہ انوراگ سنگھ کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۲۳؍جنوری ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK