فرح خان نے اپنے یوٹیوب ولوگ میں منور فاروقی کو مدعو کیا۔ انہوں نے منور فاروقی سے سوال کیا کہ ’’بگ باس اور جیل میں سے بدترین کیا ہے؟‘‘ جس کے جواب میں منور فاروقی نے کہا کہ ’’جیل اور بگ باس کاموازنہ کرنا درست نہیں ہے۔‘‘
EPAPER
Updated: July 06, 2025, 12:14 PM IST | Mumbai
فرح خان نے اپنے یوٹیوب ولوگ میں منور فاروقی کو مدعو کیا۔ انہوں نے منور فاروقی سے سوال کیا کہ ’’بگ باس اور جیل میں سے بدترین کیا ہے؟‘‘ جس کے جواب میں منور فاروقی نے کہا کہ ’’جیل اور بگ باس کاموازنہ کرنا درست نہیں ہے۔‘‘
حال ہی میں فرح خان نے اپنے یوٹیوب ولوگ میں منور فاروقی کو مدعو کیا تھا جس کے بعد کامیڈین کو انہوں نے تھوڑا ناراض کر دیا۔ان سب کی شروعات تب ہوئی جب منور فاروقی نے جیل میں اپنے وقت اور بگ باس کے ماحول کو یاد کیا۔ تاہم، فرح خان نے اسٹینڈ اپ کامیڈین سے پوچھا کہ ’’آپ کو سب سے زیادہ بدترین کیا لگا، جیل یا بگ باس؟‘‘ جس کے جواب میں منور فاروقی نے بغیر ہچکچاتے ہوئے کہا ’’آپ ان دونوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ تاہم، ان کا مقابلہ کرنا درست نہیں۔‘‘ منور فاروقی کے جواب نے فرح خان کو حیران کر دیا جنہوں نے بعد میں منور فاروقی سے سوال کیا کہ ’’سب سے زیادہ کیا لوگوں کو پریشان کرتا ہے؟‘‘ جس کے جواب میں منور نے جواب دیا ’’بگ باس۔‘‘
منور فاروقی کو جیل کیوں بھیجا گیا تھا؟
۲۰۲۱ء میں منور فاروقی کو ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کرنے کیلئے گرفتار کیا ہے۔ یہ شکایت ایکلویہ سنگھ گور نے درج کروائی تھی جو مقامی بی جے پی لیڈر مالنی لکشمن سنگھ گور کے بیٹے ہیں۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے منور فاروقی اور دیگر ۴؍ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ گور اور ان کے ساتھی اس شو میں بطور ناظرین گئے تھے جہاں انہوں نے ان تبصروں پر اعتراض کیا اور اس پرہنگامہ کھڑا کردیا۔‘‘ بعد ازیں کامیڈین نے جیل میں ۳۷؍ دن گزارے تھے لیکن بعد میں سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی تھی۔ بعد ازیں اسی سال نومبر میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اسٹینڈ اپ کامیڈی چھوڑ دی ہے۔ بعد ازیں منور فاروقی نے ایک بیان جاری کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ توڑ پھوڑ کے الزامات کی وجہ سے صرف ۲؍ ماہ میں ان کے ۱۲؍ شوز منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’تھاما‘‘ میں کام کرنا میرے لئے چیلنج سے بھرپور تھا: رشمیکا مندانا
کام کے محاذ پر منور فاروقی حال ہی میں لافٹر چیفس سیزن ۲؍ میں بطور مہمان نظر آئے تھے۔ علاوہ ازیں حال ہی میں انہوں نے اپنے اداکاری کے کریئرکی بھی شروعات کی ہے۔ ان کی ویب سیریز ’’فرسٹ کاپی‘‘ امیزون ایم ایکس پلیئر پر ریلیز ہوچکی ہے۔