Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ بوٹ‘‘ کے شریک بانی نے اپنے برانڈ کی کامیابی کا کریڈیٹ ارچنا پورن سنگھ کو دیا

Updated: August 22, 2025, 5:55 PM IST | Mumbai

دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے اگلے ایپی سوڈ میںہندوستان کے بڑے انٹرپرینیور شرکت کریں گے۔ شو کے ٹیزر میں بوٹ کے شریک بانی امن گپتا نے اپنی کمپنی کی کامیابی کا کریڈیٹ ارچنا پورن سنگھ کو دیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کےاگلے ایپی سوڈ میں ہندوستان کے ٹاپ انٹرپرینیور شرکت کریں گے۔ کپل شرما کے شو میں بوٹ کے بانی امن گپتا، ماما ارتھ کی بانی غزل الگھ، اویو کے بانی رتیش اگروال اور پے ٹی ایم کے بانی وجئے شیکھر شرما شرکت کریں گے۔ شو کی میزبانی ہمیشہ کی طرح کپل شرما انجام دیں گے۔ لافٹر تھیراپی اور روزمرہ کی الجھنوں سے پرے انٹرپرینیور اپنے چٹکلوں اور ون لائنرز سے مداحوں کو لطف اندروز کریں گے۔

نئے ایپی سوڈ کے پرومو میں بوٹ، جو اپنے ہیڈ فونز، ایئرفونز اور دیگر مصنوعات کیلئے مشہور کمپنی ہے، کے شریک بانی امن گپتا نے مزاحیہ طور پراپنے برانڈ کی کامیابی کا کریڈیٹ ارچنا پورن سنگھ کو دیا۔ ۲۳؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیز کئے گئے شو کے پریمیر میں امن گپتا کہہ رہے ہیں کہ ’’آپ کی ہنسی کو ہم نے آر اینڈ ڈی فیکٹری میں دیا ہے نوائز کینسلیکشن چیک کرنے کیلئے۔ ہمارے سارے ہیڈ فون ہٹ ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کیارا اڈوانی بیٹی کا نام پرینکا چوپڑہ سے متاثر ہوکر ’’کیارا‘‘ رکھنے والی تھیں

ارچنا پورن سنگھ نے ان کے کمینٹ پر ہنستے ہوئے مزاحیہ طور پر ان کی کمپنی میں اپنا حصہ مانگا۔ کپل شرما نے ماما ارتھ کی بانی غزل الگھ سے کہا کہ اگر وہ شلپا شیٹی کو اپنے برانڈ کا ایمبیسیڈر بنا لیتی ہیں تو والد کو ان کے برانڈ کی مصنوعات خریدنے کیلئے بآسانی قائل کیاجاسکتا ہے۔ رتیش نے یہ کہتے ہوئے کہ کس طرح لوگ ان کی کمپنی کے نام کا تلفظ صحیح طریقے سے ادا نہیں کر پاتے اور اکثر ’’اویو‘‘ کو ’’یو یو‘‘ کہہ دیتے ہیں، ایک چٹکلا چھوڑا۔ کپل شرما نے مذاقاً کہا کہ گلوکار یو یو سنگھ ان کی کمپنی کے منافع میں شیئر حاصل کرنے کے اہل ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کا ٹیزر ریلیز، فلم ۲۱؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

مداحوں کے سوالات
ناظرین کے سوالات نے شو میں چار چاند لگا دیئے۔ ایک خاتون نے ایک ایسا ایپ بنانے کی درخواست کی جس سے ان کے شوہر کی غیر موجودگی میں انہیں ٹریس کیا جاسکے۔ کپل شرما نے اس پر مزاحیہ جواب دیا۔ سنیل گرور نے دیگر مہمانوں کے ساتھ رقص کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK