۲۰۲۵ء کے ۶؍ ماہ مکمل ہوگئےہیں اور اس مدت میں صرف ۳؍ بالی ووڈ فلمیں ہی سپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں جبکہ اچھا کاروبار کرنے والی فلموں کی فہرست میں ۸؍ فلمیں ہیں۔
EPAPER
Updated: July 02, 2025, 10:29 PM IST | Mumbai
۲۰۲۵ء کے ۶؍ ماہ مکمل ہوگئےہیں اور اس مدت میں صرف ۳؍ بالی ووڈ فلمیں ہی سپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں جبکہ اچھا کاروبار کرنے والی فلموں کی فہرست میں ۸؍ فلمیں ہیں۔
۲۰۲۵ء کے ۶؍ مہینے پورے ہوگئے۔ یہ سال ہندوستانی فلموں کیلئے بہتر ثابت نہیں ہوا ہے کیونکہ نصف سال میں صرف ۳؍ فلمیں ہی باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ۸؍ فلمیں ہیں جو ہٹ ہوئی ہیں۔ سال کی اب تک کی تین سپر ہٹ فلموں میں وکی کوشل کی ’’چھاوا‘‘، اجے دیوگن اور رتیش دیش مکھ کی ’’ریڈ ۲‘‘ اور عامر خان کی ’’ستارے زمین پر‘‘ شامل ہیں۔ پنک ولا کے مطابق سال کی دیگر کامیاب فلموں میں سنی دیول کی ’’جاٹ‘‘، اکشے کمار، اننیا پانڈے اور آر مادھون کی ’’کیسری ۲‘‘، اکشے کمار کی ’’ہاؤس فل ۵‘‘ ، جان ابراہم کی ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ اور کاجول کی ’’ماں‘‘ شامل ہیں۔
۶؍ ماہ کی سپر ہٹ فلمیں
(۱) چھاوا: ۵۵۷؍ کروڑ روپے (آل ٹائم بلاک بسٹر)
(۲) ریڈ ۲: ۰۸ء۱۷۸؍ کروڑ روپے (ہٹ)
(۳) ستارے زمین پر: ۱۷۵؍ کروڑ روپے (ہٹ)
(۴) کیسری ۲: ۲۸ء۹۳؍ کروڑ روپے (سیمی ہٹ)
(۵) جاٹ: ۵۰ء۸۹؍ کروڑ روپے (اوسط)
(۶) ہاؤس فل ۵: ۱۶۰؍ کروڑ روپے (اوسط)
(۷) دی ڈپلومیٹ: ۳۰ء۴۰؍ کروڑ روپے (اوسط سے کم)
(۸) ماں: ۲۵؍ کروڑ روپے (اوسط سے کم)
سال کی بڑی فلاپ فلموں میں ’’فتح‘‘، ’’ایمرجنسی‘‘، ’’اسکائی فورس‘‘، ’’دیوا‘‘، ’’میرے شوہر کی بیوی‘‘، ’’کریزکسی‘‘، ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘، ’’سکندر‘‘، ’’گراؤنڈ زیرو‘‘، ’’دی بھوتنی‘‘ اور ’’ کیسری ویر‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ اس سال ہالی ووڈ کی متعدد فلموں نے گھریلو باکس آفس پر اچھا کاروبار کیا جن میں ’’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘‘، ٹام کروز کی ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ‘‘ اور بریڈ پٹ کی ’’ایف ون ‘‘شامل ہیں۔