Updated: January 28, 2026, 6:02 PM IST
| Mumbai
ایکشن سپر اسٹار سنی دیول نے اپنی نئی ریلیز ’’بارڈر۲‘‘ کے ساتھ ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ فلم نے تقریباً ۳۲؍ کروڑ روپے کی شاندار اوپننگ کی اور پھر ۴؍ دن کے طویل اوپننگ ویک اینڈ میں ۵۰؍ کروڑ اور یہاں تک کہ ۶۰؍ کروڑ روپے سے بھی زیادہ کا کاروبار کیا۔
بارڈر فلم۔تصویر:آئی این این
ایکشن سپر اسٹار سنی دیول نے اپنی نئی ریلیز ’’بارڈر۲‘‘ کے ساتھ ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ فلم نے تقریباً ۳۲؍ کروڑ روپے کی شاندار اوپننگ کی اور پھر ۴؍ دن کے طویل اوپننگ ویک اینڈ میں ۵۰؍ کروڑ اور یہاں تک کہ ۶۰؍ کروڑ روپے سے بھی زیادہ کا کاروبار کیا۔
چار دن میں گھریلو باکس آفس پر۱۹۳؍ کروڑ روپے کمانے کے بعد فلم نے پانچویں دن جو کہ ایک عام کام کا دن تھا غیر معمولی طور پر مضبوط کارکردگی دکھائی اور اب باکس آفس پر۲۰۰؍ کروڑ (ڈبل سنچری) کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ ’’بارڈر۲‘‘ سنی دیول کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم اور ورون دھون کی سب سے بڑی ہٹ بن گئی ہے۔
فلم کے۵؍دن کے کاروبار کے بارے میں ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے لکھا:’’یہ ایک بلاک بسٹر ہے۔ ’’بارڈر۲‘‘ اہم منگل کے دن بھی دھاڑتی رہی،۴؍دن کے طویل ویک اینڈ میں شاندار کلیکشن کے بعد، ’’بارڈر۲‘‘ نے منگل جیسے اہم اور عام ورکنگ ڈے پر بھی زبردست کمائی کر کے سب کو حیران کر دیا۔فلم ’’دُھرندھر‘‘ کی طرح، ’’بارڈر ۲‘‘ نے منگل کے دن ٹکٹوں میں کوئی رعایت نہیں دی، اس کے باوجود شاندار کلیکشن کیا، جس سے اس کی بلاک بسٹر حیثیت مزید مضبوط ہو گئی۔
یہ بھی پڑھئے:ونود کھوسلہ نے ایلون مسک پر نسل پرستی کا الزام لگایا، مسک نے کھوسلہ کوذہنی مریض کہا
فلم ٹائر۲؍ اور ٹائر۳؍شہروں میں بھی زبردست کارکردگی دکھا رہی ہے، جہاں ناظرین کی تعداد مستحکم ہے اور زبانی تشہیر (ورڈ آف ماؤتھ) انتہائی شاندار ہے۔موجودہ رجحانات کو دیکھتے ہوئے، ’’بارڈر۲‘‘ کے جلد سست پڑنے کے کوئی آثار نظر نہیں ہیں۔ ’’بارڈر۲‘‘ اب سنی دیول کے کریئر کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے، جو غدر۲ (۵۲۵؍ کروڑ روپے) کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ فلم اب ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی کی بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ذاکر خان نے کامیڈی سے وقفہ لینے کی وجہ جینیاتی بیماری بتائی
’’بارڈر۲‘‘سے پہلے، ورون دھون کی سب سے بڑی ہٹ فلم ’’دل والے‘‘ تھی، جس نے ملک میں تقریباً۱۴۸؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ دلجیت دوسانجھ کے لیے یہ اعزاز ’’گڈ نیوز‘‘ کے پاس تھا، جس نے تقریباً ۲۰۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ جہاں تک اہان شیٹی کا تعلق ہے، ’’بارڈر۲‘‘ ان کی دوسری فلم ہے۔ ان کی پہلی فلم ’’تڑپ‘‘ (۲۰۲۱ء) باکس آفس پر ناکام رہی تھی اور ہندوستان میں صرف ۱۹ء۲۶؍ کروڑ روپے ہی کما سکی تھی۔