• Wed, 28 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ذاکر خان نے کامیڈی سے وقفہ لینے کی وجہ جینیاتی بیماری بتائی

Updated: January 28, 2026, 5:09 PM IST | Bhopal

ذاکر خان نے اپنے لاکھوں مداحوں کو اس وقت حیران کر دیاتھا جب انہوں نے ایک مختصر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ انہیں اپنی صحت پر توجہ دینی ہے۔ اب اس اسٹینڈ اَپ کامیڈین نے اپنے اس فیصلے کی اصل وجہ بھی بتا دی ہے۔

Zakir Khan.Photo:INN
ذاکرخان۔ تصویر:آئی این این

اسٹینڈ اَپ کامیڈین ذاکر خان نے اس وقت مداحوں میں ہلچل مچا دی جب انہوں نے ایک طویل وقفے کا اعلان کیا، جو پانچ سال تک بھی ہو سکتا ہے۔۲۰؍ جنوری کو، معروف ہندوستانی کامیڈین نے حیدرآباد میں ہونے والے ایک شو کے دوران اپنے منصوبوں کا انکشاف کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی صحت پر توجہ دینے کے لیے اپنے کیریئر کو وقتی طور پر روک رہے ہیں۔ شو کے چند دن بعد  خان نے وقفہ لینے کے اپنے بڑے فیصلے کی اصل وجہ بھی بتا دی۔
ذاکر خان دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور ان کے لائیو شوز پر شائقین دیوانہ وار جمع ہوتے ہیں۔ اسٹینڈ اَپ کامیڈی کے علاوہ، وہ کئی دیگر منصوبوں پر بھی کام کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کی صحت نظرانداز ہوتی رہی۔ گلف نیوز کو  دیئے  گئے ایک انٹرویو میں ذاکر نے بتایا کہ مسلسل کام نے ان کی صحت پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے خاندان میں کچھ جینیاتی بیماریاں ہیں جو ایک خاص عمر کے بعد سامنے آتی ہیں۔
 ذاکر نے کہا کہ ’’ مجھے اپنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا۔ میرے خاندان میں کچھ جینیاتی بیماریاں ہیں جو ایک مخصوص عمر کے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ  میں نے خود بھی اپنے جسم کو نقصان پہنچایا ہے۔صرف ۲؍ گھنٹے سونا اور پھر ہزاروں لوگوں سے ملنے نکل جانا۔ کیونکہ جیسے ہی آپ کسی شہر میں پہنچتے ہیں، فوراً لوگوں سے ملنا شروع ہو جاتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا گیت’’ماتربھومی‘‘ کس سابق وزیرِ اعظم کی تقریر سے متاثر ہے؟

اصل ’’سخت لَوَنڈا‘‘ ذاکر خان نے آج جو کامیابی حاصل کی ہے، اس کے لیے بے حد محنت کی ہے۔ اندور کے ایک متوسط طبقے کے خاندان سے تعلق رکھنے والے خان، جو اپنے خاندان میں اسٹینڈ اَپ کامیڈی کی دنیا میں قدم رکھنے والے پہلے فرد تھے، کہتے ہیں کہ انہیں بہت سے راستے خود بنانے پڑے۔وہ کہتے ہیں  کہ ’’جب آپ اپنے خاندان میں کسی کام کو کرنے والے پہلے فرد ہوتے ہیں تو آپ کو بہت سے پُل  خود بنانے پڑتے ہیں، تاکہ جو لوگ بعد میں آئیں انہیں وہ مشکلات نہ جھیلنی پڑیں جو آپ نے برداشت کیں۔ میں نے یہی کام دس سال تک کیا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہر شہر میں آپ کا ایک چھوٹا سا خاندان بن جاتا ہے۔وہ  لوگ جو آپ کے ایونٹس میں آتے ہیں، آپ کو شہر دکھاتے ہیں، جگہ کے بارے میں بتاتے ہیں  اور آپ کو ’’گھر جیسا‘‘ احساس  دلاتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:فضائی آلودگی پرعدالت ممبئی اور نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن پربرہم

ذاکر خان پچھلے دس سال سے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ رشتوں کو وقت، محنت اور توجہ درکار ہوتی ہے۔ تو یہ وقت کہاں سے آئے؟ میرے لیے یہ نیند کے وقت سے آتا ہے  لیکن اگر آپ دس سال تک ایسکلیٹر پر پیر رکھیں تو جسم کو نقصان پہنچنا ہی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK