اس ہفتے باکس آفس پر پہلے دن رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ کا غلبہ رہا ہے۔ فلم نے ۸۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے جبکہ رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی ’’وار ۲‘‘ نے ۵۳؍ کروڑ کمائے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 15, 2025, 6:01 PM IST | Mumbai
اس ہفتے باکس آفس پر پہلے دن رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ کا غلبہ رہا ہے۔ فلم نے ۸۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے جبکہ رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی ’’وار ۲‘‘ نے ۵۳؍ کروڑ کمائے ہیں۔
رتیک روشن، جونیئر این ٹی آر اور کیارا اڈوانی کی ’’وار ۲‘‘ یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کی پہلے دن سب سے کم کاروبار کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ (۲۰۱۲ء) کے پہلے دن سے بھی کم کاروبار کیا ہے۔ باکس آفس ماہرین کا خیال تھا کہ فلم کا تیلگو ورژن بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ تاہم، باکس آفس پر جونیئر این ٹی آر کا بھی جادو نہیں چل سکا۔ فلم کے تیلگو ورژن نے پہلے دن ۲۵؍ کروڑ جبکہ ہندی ورژن نے ۳۰؍ کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ اس طرح ’’وار ۲‘‘ نے پہلے دن ۳۵ء۵۳؍ کروڑ کا کاروبار کیا ہے اور رتیک روشن کی پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا: عامر خان کے ہاتھوں انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کا افتتاح
اسپائی یونیورس کی فلمیں (پہلے دن ہندی زبان میں آمدنی)
(۱) پٹھان (۲۰۲۳ء): ۵۵؍ کروڑ روپے
(۲) وار (۲۰۱۹ء): ۶۰ء۵۱؍ کروڑ روپے
(۳) ٹائیگر ۳ (۲۰۲۳ء): ۴۳؍ کروڑ روپے
(۴) ٹائیگر زندہ ہے (۲۰۱۷ء): ۱۰ء۳۴؍ کروڑ روپے
(۵) ایک تھا ٹائیگر (۲۰۱۲ء)َ ۹۳ء۳۲؍ کروڑ روپے
(۶) وار ۲ (۲۰۲۵ء): ۳۰؍ کروڑ روپے
دریں اثناء، رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ فلم نے تمام زبانوں میں مجموعی طور پر ۸۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ہی فلموں کو ناقدین کی جانب سے منفی ردعمل ملے ہیں۔