Inquilab Logo Happiest Places to Work

باکس آفس، دوسرا دن: ’’وار ۲‘‘ نے ’’قلی‘‘ کو پچھاڑ دیا

Updated: August 16, 2025, 4:01 PM IST | Mumbai

دوسرے دن باکس آفس پر ’’وار ۲‘‘ کا غلبہ رہا اور رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم نے رجنی کانت کو ’’قلی‘‘ کو پچھاڑ دیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس میں پہلے دن سب سے کم کاروبار کرنے والی رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’’وار ۲‘‘ نے دوسرے دن رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ کو پچھاڑ دیا۔ یوم آزادی پر ’’وار ۲‘‘ کی آمدنی میں ۶۰؍ فیصد کا اضافہ ہوا، اور ریلیز کے دوسرے دن فلم نے ہندی میں ۴۵؍ کروڑ (پہلے دن ۳۰؍ کروڑ) روپے کا کاروبار کیا۔ اس طرح ’’وار ۲‘‘ کا دوسرے دن کا کاروبار کم و بیش ۵۶؍ کروڑ روپے ہے۔ تاہم، یہ اسپائی یونیورس کی دیگر فلموں سے اب بھی پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سیف علی خان نے رومانی ہی نہیں کئی پیچیدہ کردار بھی ادا کئے ہیں

دوسری جانب، رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ نے پہلے دن کے ۶۵؍ کروڑ روپے کے مقابلے دوسرے دن ۵۳؍ کروڑ روپے کا کاوربار کیا۔ اس طرح مقامی باکس آفس پر ’’وار ۲‘‘ کی آمدنی ۱۱۰؍ کروڑ اور ’’قلی‘‘ کی ۱۲۰؍ کروڑ روپے ہے۔ عالمی سطح پر ’’قلی‘‘ نے ۲۵۰؍ کروڑ روپے سے زائد جبکہ ’’وار ۲‘‘ نے ۱۵۰؍ کروڑ روپے کا کاوربار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اتوار تک دونوں ہی فلمیں ۳۰۰؍ کروڑ کا ہدف پار کرلیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK