ہندوستانی سنیماکی مقبول فلم ’’برہماستر‘‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ’’برہماستر ۲‘‘ پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور فلم کے ہدایت کارایان مکھرجی اور اداکار رنبیر کپور ایک بار پھر اس بڑے منصوبے کے لیے ساتھ آنے والے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 20, 2026, 4:18 PM IST | Mumbai
ہندوستانی سنیماکی مقبول فلم ’’برہماستر‘‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ’’برہماستر ۲‘‘ پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور فلم کے ہدایت کارایان مکھرجی اور اداکار رنبیر کپور ایک بار پھر اس بڑے منصوبے کے لیے ساتھ آنے والے ہیں۔
ہندوستانی سنیماکی مقبول فلم ’’برہماستر‘‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ’’برہماستر ۲‘‘ پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور فلم کے ہدایت کارایان مکھرجی اور اداکار رنبیر کپور ایک بار پھر اس بڑے منصوبے کے لیے ساتھ آنے والے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلم کی اسکرپٹنگ اور پری پروڈکشن پر کام جاری ہے اور میکرز اس فلم کے ذریعے ’استرورز‘ کو مزید وسیع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
رنبیر ’’رامائن‘‘ کے بعد ’’برہماستر ۲‘‘ شروع کریں گے
رنبیر کپور اس وقت نتیش تیواری کی فلم ’’رامائن پارٹ ۲‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ جنوری ۲۰۲۷ء تک اس فلم کی شوٹنگ مکمل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد مختصر تیاری کے مرحلے کے ساتھ رنبیر اپریل ۲۰۲۷ء میں ’’برہماستر ۲‘‘ کی شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔ اس سیکوئل میں رنبیر کے لیے کردار بھی پہلے سے زیادہ چیلنجنگ ہوگا کیونکہ وہ شیوا اور دیو دونوں کردار ادا کریں گے۔ پہلی فلم میں دیو کی کہانی اور اس کی طاقتوں کی جانب اشارہ کیا گیا تھا، جسے اب دوسری فلم میں مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ ایک ذرائع کے مطابق رنبیر اس فلم کے دوبارہ شروع ہونے پر بہت پرجوش ہیں اور سیکوئل میں دوہرا کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔
عالیہ بھٹ بھی واپس آئیں گی
عالیہ بھٹ ایک بار پھر ایشا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ ایشا کا کردار شیوا کے ساتھ ساتھ’’استرورز‘‘ کی بڑی کہانی سے بھی جڑا ہوا ہے۔ فلم کے دوسرے حصے میں اس کردار کو مزید اہمیت ملنے کی توقع ہے اور عالیہ کی واپسی فلم کے جذباتی پہلو کا اہم حصہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:ہرمز کے متعلق ٹرمپ کے دعوے پر ایران نے کیلیفورنیا کو اپنا ’’نیا علاقہ‘‘ قرار دیا
دپیکا پڈوکون کی بھی انٹری؟
فلم کے ہدایت کارایان مکھرجی ایک اور بڑے اسٹار کو ’’استرورز‘‘ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایان نے دپیکا پڈوکون سے امرُتا کے کردار کے لیے بات چیت شروع کی ہے۔ امرُتا کو ’’برہماستر‘‘ کی وسیع ہوتی ہوئی داستان میں ایک طاقتور اور اہم کردار بتایا جا رہا ہے۔ تاہم دپیکا کی شمولیت کے بارے میں ابھی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے۔ ان کی شرکت کا فیصلہ فلم کے شیڈول اور دیگر معاملات طے ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:رنویر الہابادیا کا دعویٰ، فلم انڈسٹری سے زیادہ پیسہ کانٹینٹ کریئیشن میں ہے
’’برہماستر ۲‘‘ اب رنبیر کی ترجیح
’’رامائن پارٹ ۲‘‘ کے بعد ’’برہماستر ۲‘‘ رنبیر کے اگلے بڑے منصوبوں میں سب سے اہم دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری جانب ’’دھوم ۴‘‘ سمیت ان کے دیگر ممکنہ منصوبے فی الحال پس منظر میں چلے گئے ہیں۔ اگر موجودہ منصوبہ بندی کے مطابق کام آگے بڑھتا ہے تو اپریل ۲۰۲۷ء سے شوٹنگ شروع ہونے کی توقع ہے۔