Updated: May 23, 2026, 4:00 PM IST
| Cannes
ایشوریہ رائے بچن نے ۲۰۲۶ء کے کانز فلم فیسٹیول میں ایک بار پھر اپنی شاندار موجودگی سے توجہ حاصل کر لی۔ ’’لائٹس آن ویمنز ورتھ‘‘ گالا کے لیے اداکارہ نے Sophie Couture کا تیار کردہ کسٹم بلش پنک گاؤن پہنا، جس میں رومانوی گلیمر نمایاں تھا۔ اس سے قبل انہوں نے ہندوستانی ڈیزائنر امیت اگروال کے ڈیزائن کردہ ’’لومینارا‘‘ گاؤن میں بھی توجہ حاصل کی تھی۔
ایشوریہ رائے بچن نے ایک بار پھر Cannes Film Festival کے ریڈ کارپٹ پر اپنی دلکش موجودگی سے فیشن شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ ’’لائٹس آن ویمنز ورتھ‘‘ گالا کے موقع پر اداکارہ نے گلیمر اور رومانوی فیشن جمالیات کو اپناتے ہوئے ایک کسٹم بلش پنک گاؤن پہنا، جسے Sophie Couture نے خصوصی طور پر تیار کیا تھا۔ فرنچ ریویرا پر منعقدہ اس تقریب میں ایشوریہ ایک دل نما ساخت والے اسٹرپ لیس سلک گاؤن میں نظر آئیں، جس کے ساتھ بہتا ہوا شفان کیپ اور نفیس پھولوں کی آرائش شامل تھی۔ ان کا یہ انداز نہ صرف کلاسک ہالی ووڈ گلیمر کی یاد دلا رہا تھا بلکہ جدید couture فیشن کی نفاست بھی پیش کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھئے : اکشے کمار نئے اداکار کی طرح کام کرتے ہیں: سعدیہ خطیب کا انکشاف
اداکارہ کے اسٹائلسٹ موہت رائے نے انسٹاگرام پر ان کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایشوریہ صوفی کوچر میں غیر معمولی انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔ گاؤن کی خاص بات اس کی corseted bodice تھی، جسے delicate pleating اور asymmetrical ruching کے ذریعے تیار کیا گیا تھا تاکہ کمر کی ساخت کو مزید نمایاں کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ گلابی، تانبے اور میو شیڈز میں Swarovski کرسٹل سے تیار کردہ پھولوں کی embellishments شامل تھیں، جو لباس کو ایک چمکدار مگر نرم تاثر دے رہی تھیں۔ لباس کے ساتھ ایک بھاری ساٹن silk crepe اسکرٹ اور فرش تک پھیلنے والا sheer chiffon cape بھی شامل تھا، جو ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے ایک ڈرامائی مگر graceful ٹریلنگ ایفیکٹ پیدا کر رہا تھا۔
اس بار اسٹائلنگ کو نسبتاً کم رکھا گیا۔ موہت نے بھاری ہار سے گریز کرتے ہوئے توجہ مکمل طور پر گاؤن پر مرکوز رکھی۔ ایشوریہ نے میک اپ بہت کم کیا اور زیورات بھی بہت کم پہنے۔ خیال رہے کہ ایشوریہ نے کانز فلم فیسٹیول میں ۲۴؍ ویں مرتبہ شرکت کی ہے جو L’Oréal Paris کے ساتھ ان کی طویل وابستگی اور عالمی فیشن سرکٹ میں ان کے مستقل اثر و رسوخ کو ظاہر کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے کچھ ہی وقت قبل ایشوریہ نے ہندوستانی ڈیزائنر امیت اگروال کے تیار کردہ futuristic ’’Luminara‘‘ گاؤن میں بھی زبردست توجہ حاصل کی تھی جسے ۱۵۰۰؍ گھنٹوں کی محنت کےبعد مکمل کیا گیا تھا۔