Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے کان فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ایوارڈ حاصل کیا

Updated: May 25, 2025, 7:05 PM IST | Paris

ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے کان فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ایوارڈ حاصل کیا، ۷۸؍ ویں کان فلم فیسٹیول میں اپنے خطاب میں پناہی نے تمام ایرانیوںکیلئے اتحاد اور آزادی کی اپیل کی۔

Iranian director Jafar Panahi with his award. Photo: X
ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی اپنے ایوارڈ کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

ایرانی فلم ساز جعفر پناہی نے اپنی ۱۱؍ ویں فلم ’’ اٹ واز جسٹ این ایکسیڈنٹ ‘‘ کیلئے ۷۸؍ ویں کان فلم فیسٹیول میں ’’پام ڈی اور ‘‘ جیت لیا۔سنیچر کو اپنے خطاب میں انہوں نے تمام ایرانیوں سے، ان کے اختلافات سے بالاتر ہو کر، اتحاد اور آزادی کی اہمیت پر زوردیا۔  یہ فلم پناہی کی پہلی باضابطہ تخلیق ہے جسے ایران میں۱۵؍ سال کی فلم سازی کی پابندی اورکئی سالوں کی قید کے بعد بنایا گیا ہے۔  اس سال کے فیسٹیول میں۲۲؍ مقابلہ ورکشاپ‘‘ میں سے منتخب ہونے والی یہ فلم۱۰؍ ستمبر کو فرانس میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’’اسٹرینجر تھنگس‘‘ سیزن ۵، تین قسطوں میں ریلیز ہوگی

اس ایوارڈ کے ساتھ، پناہی کو یہ نایاب اعزاز حاصل ہو گیا ہے کہ انہوں نے تینوں بڑے یورپی فلم فیسٹیول میں اعلیٰ ایوارڈز جیت لیے ہیں۔ انہوں نے۲۰۱۵ء میں’’ٹیکسی‘‘ کیلئے برلن کا’’ گولڈن بیئر‘‘ اور۲۰۰۰ء میں ’’دی سرکل ‘‘کیلئے وینس کا ’’گولڈن لائن‘‘ بھی جیتا تھا۔ ناروے کے ہدایتکار جوآخم ٹرائر کو ان کی فلم ’’ویلور سینٹیمنٹ ‘‘ کیلئے ’’گرینڈ پرائز (دوسرا انعام)‘‘ دیا گیا۔جیوری پرائز (تیسرا انعام) ہسپانوی ہدایتکار اولیور لیکس کی فلم’’ سیرٹ‘‘ اور جرمن ہدایتکار ماشا شلنسکی کی فلم ’’ ساؤنڈ آف فالنگ‘‘ کو  مشترکہ طور پر دیا گیا۔
شارٹ فلم ایوارڈفلسطینی ہدایتکار توفیق برہوم کو ان کی فلم’’آئی ایم گلیڈ یو آر ڈیڈ ناؤ‘‘ کیلئے دیا گیا۔ بہترین ہدایتکار کا ایوارڈبرازیلی کلیبر مینڈونکا فیلہوکو ان کی فلم ’’ دی سیکڑیٹ ایجنٹ‘‘ کیلئے ملا۔ خصوصی جیوری پرائزچینی ہدایتکار بی گان کو ان کی فلم ’’ری سریکشن‘‘ کیلئے دیا گیا۔  بہترین اسکرین پلے ایوارڈلوک اور ژاں پیئر دارڈین کو ان کی فلم’’ دی ینگ مدرس ہوم‘‘ کے اسکرین پلے کیلئے  دیا گیا۔ جبکہ برازیلی اداکار ویگنر مورا، جنہوں نے’’ دی سیکڑیٹ ایجنٹ‘‘ میں اداکاری کی، کو بہترین اداکار قرار دیا گیا، اس کے علاوہ فرانسیسی اداکارہ نادیہ ملیتی، جنہوں نے’’ دی لٹل سسٹر‘‘ میں کام کیا، کو بہترین اداکارہ کا اعزاز دیا گیا۔’’کیمرا ڈی اور‘‘ ایوارڈعراقی ہدایتکار حسن ہادی کو ان کی فلم’’ دی پریسیڈنٹس کیک‘‘ کیلئے دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK