Inquilab Logo Happiest Places to Work

گلوان ویلی تنازع پر مبنی سلمان خان کی فلم، چترنگدا سنگھ ہیروئن

Updated: June 19, 2025, 3:35 PM IST | Mumbai

گلوان ویلی تنازع پر مبنی سلمان خان کی فلم میں چترنگدا سنگھ ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔ یاد رہے کہ اس فلم میں سلمان خان کرنل بی ایس بابو کا کردار ادا کریں گے۔

Chitrangada Singh To Play Heroine In Salman Khan`s Film.Picture: INN
چترانگدا سنگھ سلمان خان کی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔ تصویر: آئی این این

سلمان خان اپوروا لاکھیا کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی تیاری کررہے ہیں اورحالیہ رپورٹس کے مطابق فلم کی کلیدی ہیروئن کے نام کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ گلوان ویلی تنازع پر مبنی اپوروا لاکھیا کی فلم میں چترنگدا سنگھ  ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔ چترنگدا سنگھ آخری مرتبہ نیرج پانڈے کی کرائم تھریلر فلم ’’خاکی: دی بنگال چیپٹر‘‘ میں نظر آئی تھیں جس میں انہوں نے پروسنجیت چٹرجی کے مدمقابل ایک سیاستداں کا کردار نبھایا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:اجے دیوگن کو سوشل میڈیا نے"فرنچائز کنگ" کا خطاب دیا

گلوان ویلی تنازع پر مبنی فلم
گلوان ویلی تنازع پر مبنی اپوروا لاکھیا کی فلم کے ذریعے سلمان خان ایک مرتبہ پھر پردہ سیمیں پر نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری اپوروا لاکھیا انجام دیں گی۔ اس فلم میں سلمان خان کرنل بی ایس بابو کا کردار نبھائیں گے جنہوں نے ۲۰۲۲ء میں مشرقی لداخ میں چینی فوجی دستے کے ساتھ تصادم میں ہندوستانی فوجی یونٹ کی قیادت کی تھی۔ ’’سلطان‘‘ اور ’’بجرنگی بھائیجان‘‘ جیسی فلموں کے بعد سلمان خان اس فلم میں ایک مختلف کردار میں نظر آئیں گے۔  رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم کیلئے فوجی ٹریننگ لے رہے ہیں اور وہ اس کردار کیلئے دبلے پتلے اور سخت مزاج روپ اپنانے پر کام کر رہے ہیں جو ان کے دیگر کرداروں سے مختلف ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے:کاجل اگر وال نے بالی ووڈ سے جنوبی ہند تک میں خوب نام کمایا

’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کا سیکوئل
سلمان خان ایس ایس راجا مولی کے والد وجیندر پرساد سے ’’بجرنگی بھائیجان‘‘ کے سیکوئل کے تعلق سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ متعدد رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو فلم کی ابتدائی کہانی سنائی گئی ہے جو انہیں پسند بھی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK