Updated: August 24, 2026, 4:14 PM IST
| Cincinati
امریکہ کی معروف ٹینس کھلاڑی کوکو گاف نے سنسناٹی اوپن کے خطابی مقابلے میں اپنے ہی ملک کی جیسیکا پیگولا کو ۲۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر ایک شاندار ہفتے کا بہترین اختتام کیا۔ ۵۶؍ سال میں پہلی بار ہونے والے آل امریکن فائنل میں اتوار کو گاف ٹینس کے اوپن ایرا میں سیرینا ولیمز اور وکٹوریہ آزارینکا کے بعد سنسناٹی کا خطاب ایک سے زیادہ بار جیتنے والی تیسری خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایران کے خلاف امریکہ کا ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ منصوبہ، نئی پابندیوں کا اعلان متوقع
چوتھی سیڈ یافتہ کھلاڑی نے کورٹ پر اترنے کے ۳۰؍ منٹ کے اندر ہی ۰۔۵؍ کی برتری حاصل کرلی اور پہلا سیٹ ۲۔۶؍سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ کے آٹھویں گیم میں میچ کے لیے سروس کرنے میں ناکام رہنے کے بعد انہوں نے پیگولا کی سروس توڑ دی اور صرف ۷۴؍ منٹ میں میچ جیت لیا۔
میچ کے بعد گاف نے صحافیوں سے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک طویل سفر تھا، لیکن میں خوش ہوں۔ گزشتہ سال میں جیسی کھلاڑی تھی اور اب جیسی ہوں، ان دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ میں نیویارک (یو ایس اوپن) میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گی۔ بس اس ہفتے میں نے جو اچھے میچ کھیلے، امید ہے کہ میں اس تجربے کا استعمال کر پاؤں گی۔
یہ بھی پڑھئے:غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں عالمی تحفظ کی تعیناتی ضروری: اقوام متحدہ
گاف نے مزید کہاکہ گزشتہ سال میں اپنے کھیل سے پریشان تھی اور مجھے لگ رہا تھا کہ میرا کھیل گرتا جا رہا ہے۔ کوئی بھی کھلاڑی ایسا محسوس نہیں کرنا چاہتا۔ گاف نے اب اپنے کریئر کا چوتھا ڈبلیو ٹی اے ۱۰۰۰؍ خطاب جیت لیا ہے۔ نمبر ۳؍سیڈ یافتہ پیگولا نے کہاکہ مجھے لگا کہ وہ بہت اعلیٰ سطح پر کھیل رہی تھیں۔ آج کا میچ واقعی مشکل تھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے برا کھیلا۔ مجھے لگا کہ میں پوائنٹس کے لیے اچھی پوزیشن بنا رہی تھی۔ انہیں مبارکباد۔ جب آپ ایسی کھلاڑی کے خلاف کھیلتے ہیں جو اتنی تیزی سے حرکت کرتی ہے تو یہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹور کی سب سے بہترین اور سب سے تیز حرکت کرنے والی کھلاڑی ہیں۔