رجنی کانت کی فلم ’’قلی‘‘ نے شمالی امریکہ میں ایڈوانس بکنگ میں ۲؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے اور پری سیل میں اب تک کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم کو پچھاڑ دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 13, 2025, 6:25 PM IST | Mumbai
رجنی کانت کی فلم ’’قلی‘‘ نے شمالی امریکہ میں ایڈوانس بکنگ میں ۲؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے اور پری سیل میں اب تک کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم کو پچھاڑ دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
لوکیش کنگراج کی متوقع فلم ’’قلی‘‘ بڑے پیمانے پر ریلیز ہونے کیلئےتیار ہے۔ اس موقع پر پروڈیوسر سین پکچرز نے بتایا ہے کہ رجنی کانت کی اداکاری سے مزین یہ تمل ایکنشن ڈراما فلم نے امریکہ میں ایڈوانس بکنگ میں نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ ’’قلی‘‘ نے امریکہ میں وجے لیو اور منی رتنم کی فلم ’’پونین سیلون: آئی‘‘ اور رجنی کانت کی فلم ’’کابلی‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: جان ابراہم نے ’’تہران‘‘ کے سنیما گھروں میں ریلیز نہ ہونے کی وجہ بیان کی
شمالی امریکہ میں ایڈوانس بکنگ میں ’’قلی‘‘ ۲؍ ملین ڈالر کا ہندسہ پار کرنے والی پہلی فلم بن گئی
پروڈکشن ہاؤس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ ’’قلی‘‘ شمالی امریکہ میں ایڈوانس بکنگ میں ۲؍ ملین ڈالر کا ہندسہ پار کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔‘‘ مداحوں نے پوسٹ پر کمینٹ کر کے فلم کے تئیں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’قلی باکس آفس پر تمام فلموں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے تیار ہے۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’ریکارڈ بنانے اور توڑنے والے سپر اسٹار، تھالیوار رجنی کانت کی فلم ’’قلی۔‘‘ تیسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’قلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کا کاروبار کر سکتی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کا ۷۷؍ سال کی عمر میں انتقال
’’قلی‘‘ نے اپنی عالمی ریلیز کے ایک دن پہلے ہی تمل سنیما کی دیگر فلموں کے پری سیل کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ رجنی کانت کی فلم ’’کابلی‘‘ نے پری سیل میں سب سے زیادہ یعنی ۱ء۹؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔ وجے کی فلم ’’لیو‘‘ (۲۰۲۳ء)، ’’دی گوٹ‘‘ (۲۰۲۴ء) ، ’’ پونین سیلون: ایک‘‘ (۲۰۲۲ء) اور ’’جیلر‘‘ (۲۰۲۳ء ) ٹاپ فائیو فلموں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ متاثر کن شخصیت کے مالک نہیں ہیں: سشمیتا سین نے ملاقات یاد کی
رجنی کانت کی فلم ’’قلی‘‘
برٹش بورڈ آف فلم کلاسیفکیشن کے مطابق رجنی کانت کی فلم ’’قلی‘‘ کے خلاصے میں لکھا ہے کہ ’’ایک اجنبی شخص بدعنوان تاجروں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جنہوں نے اپنے ملازمین کا استحصال کیا ہے۔‘‘ یہ فلم لوکیش کنگراج اور رجنی کانت کا پہلا پروجیکٹ ہے جس نے فلم انڈسٹری کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ناگ ارجن، نما اپیندر، سوبن ساہر، شروتی حسن اور عامر خان شامل ہیں۔ ’’قلی‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ پری سیل میں فلم کا کاروبار عالمی ناظرین میں رجنی کانت کی شہرت کی نشاندہی کرتا ہے۔