Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریپڈ اور بلٹز ٹورنامنٹ میں گوکیش پانچویں نمبر پر

Updated: August 13, 2025, 8:44 PM IST | New Delhi

شطرنج میں ریپڈ اور بلٹز ٹورنامنٹ میں گوکیش پانچویں نمبر پر رہے، امریکہ کے شطرنج کھلاڑی کاروانا نے برتری حاصل کرلی۔

Gukesh.Photo:PTI
ڈی گوکیش۔ تصویر:پی ٹی آئی

ڈی گوکیش نے چوتھے راؤنڈ میں آخری نمبر پر رہنے والے امریکہ کے سیم شینکلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد اگلے ۲؍ میچ فرانس کے میکسم ویچیر- لاگراو اور ازبکستان کے نودیربیک عبدوستاروف کے خلاف ڈرا کھیلے۔
گرینڈ شطرنج ٹور کے تحت کھیلے جا رہے سینٹ لوئس ریپڈ اینڈ بلٹز ٹورنامنٹ کا دوسرا دن عالمی  چمپئن  ڈی گوکیش کے لیے کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا۔ انہیں ایک گیم میں شکست ہوئی جبکہ انہوں نے ۲؍ گیمز ڈرا کئے جس کی وجہ سے وہ ۱۰؍ کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پرہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:ایشیا کپ: کیا ٹی۲۰؍ میں شبھ من گل کی واپسی ہوگی

گوکیش کو چوتھے راؤنڈ میں آخری نمبر پر رہنے والے امریکہ کے سیم شینکلینڈ سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بعد فرانس کے میکسم ویچر اور ازبکستان کے نودیربیک عبدوستاروف کے خلاف اپنے اگلے دو میچ ڈرا کئے۔  دریں اثنا، امریکی فابیانو کاروانا نے دن کے آخری گیم میں آرمینیائی نژاد امریکی لیون آرونین کو شکست دے کر دو پوائنٹ کی برتری حاصل کی۔ گوکیش کی طرح آرونین بھی صرف دو گیم ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئے اور ایک ہار گئے۔
 ریپڈ میں صرف ۳؍ راؤنڈ باقی ہیں، کاروانا ممکنہ۱۲؍ پوائنٹس میں سے۱۰؍ کے ساتھ اس زمرہ میں جیتنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔ آرونین اب بھی ۸؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور امریکہ کے ویسلے سو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ویچیر۷؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں اور گوکیش  مشترکہ طورپر پانچویں نمبر پر ہیں۔
ازبکستان کے نودیربیک عبدوستاروف اور ویتنام کے لائم لی کوانگ ۵؍ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ امریکہ کے گریگوری اوپرین ان سے ۲؍ پوائنٹس پیچھے ہیں۔ سیم شینکلینڈ نے گوکیش کو ہرا کر دو پوائنٹس حاصل کئے لیکن وہ آخری مقام پر برقرار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK