Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دائرہ‘‘ کا ٹریلر: کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن پولیس کےکردار میں

Updated: August 31, 2026, 4:59 PM IST | Mumbai

کرینہ کپور کی ڈی سی پی اجونی کوہلی اور پرتھوی راج سوکمارن کے ڈی سی پی رمن کمار اپنی آنے والی فلم ’’دائرہ‘‘ کے ٹریلر میں خود کو انصاف کے دو مختلف راستوں پر پاتے ہیں۔

Kareena And Prithviraj.Photo:INN
پرتھوی راج اور کرینہ کپور۔ تصویر:آئی این این

کرینہ کپور کی ڈی سی پی اجونی کوہلی اور پرتھوی راج سوکمارن کے ڈی سی پی رمن کمار اپنی آنے والی فلم ’’دائرہ‘‘ کے ٹریلر میں خود کو انصاف کے دو مختلف راستوں پر پاتے ہیں۔ فلم کے میکرز کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ۲؍ منٹ ۱۹؍ سیکنڈ کے اس کلپ میں کرینہ کی اجونی اور پرتھوی راج کے رمن کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ دونوں ایسے کردار ہیں جو اس وقت اخلاقی الجھنوں اور پیچیدہ حالات سے گزر رہے ہیں جب ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے اور پھر اسے قتل کردیا جاتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)


مبینہ اغوا کار کی جانب سے پولیس پر حملہ کرنے کے بعد اسے ’’انکاؤنٹر‘‘ میں مار دیا جاتا ہے۔ رمن کا ماننا ہے کہ انصاف ہوگیا، لیکن اجونی ان حالات کو قبول نہیں کر پاتی، خاص طور پر اس لیے کہ ملزم نابالغ تھا اور اس وجہ سے اسے نابالغوں سے متعلق قانون کے تحت تحفظ حاصل تھا۔

یہ بھی پڑھئے:میوزک ڈائریکٹر کھیم چند پرکاش کی پانچویں دہائی میں فلم سنگیت پر حکمرانی تھی

دونوں انصاف کی تلاش میں ہیں، لیکن کبھی قانون کی لکیر ان کی رہنمائی کرتی ہے اور کبھی یہی لکیر ان کے لیے جال بن جاتی ہے۔ اجونی اور رمن ’’دائرہ‘‘ کے یِن اور یانگ ہی—انصاف کی ایک ہی منزل کی تلاش میں دو مخالف قوتیں۔   اجونی اپنے اصولوں اور انصاف کے لیے انتہائی مضبوط مؤقف رکھنے والی پولیس افسر ہے، جبکہ پرتھوی راج کا کردار رمن سخت مزاج لیکن اپنے خیال میں مکمل طور پر انصاف پسند افسر ہے۔کرینہ نے انسٹاگرام پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”کچھ سچ آسان جواب کے ساتھ سامنے نہیں آتے۔“

یہ بھی پڑھئے:مارچ ۲۰۲۷ء سے ملک کے تمام اداروں میں ’آئی ایس ٹی‘ پر عمل درآمد لازمی

’’دائرہ‘‘ کی ہدایت کاری میگھنا گلزار نے کی ہے۔ یہ فلم کرینہ کپور کے ۲۵؍ سالہ فلمی کریئر کی ۶۸؍ویں فلم ہے۔ اس کے علاوہ یہ پہلا موقع ہے جب کرینہ، پرتھوی راج سوکمارن کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ میگھنا گلزار کے مطابق، ’’دائرہ‘‘ ایسی کہانی پیش کرے گی جو ناظرین کو سماجی ڈھانچوں اور ان نظاموں کا جائزہ لینے پر مجبور کرے گی جو معاشرے کی تشکیل کرتے ہیں۔ فلم کو جنگلی پکچرز اور پین اسٹوڈیوز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ ’’دائرہ‘‘ ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK